تلنگانہ میں بھی ڈاکٹرس کورونا متاثر ہونے کا سلسلہ تیز

تلنگانہ میں بھی ڈاکٹرس کورونا متاثر ہونے کا سلسلہ تیز



حیدرآباد12جنوری ( ناز میڈیا اردو ) مختلف ریاستوں میں ڈاکٹرس اور ایم بی بی ایس طلبہ کورونا متاثر ہونے کے بعد اب تلنگانہ میں بھی ڈاکٹرس اور ایم بی بی ایس طلبہ و اساتذہ شکار ہونے لگے ہیں ۔دونوں شہروں میں برسر خدمت ڈاکٹرس اور طبی عملہ میں کورونا کی نشاندہی کے سبب حالات تشویشناک ہونے لگے ہیں ۔ جن ڈاکٹرس کو کورونا کی توثیق ہوئی انہیں قرنطینہ اختیار کرنے کہا جا رہاہے۔

گاندھی ہاسپٹل‘ عثمانیہ دواخانہ اور عثمانیہ میڈیکل کالج سے وابستہ جملہ 123 ڈاکٹرس‘طلبہ ‘ ہاؤز سرجن کے علاوہ اساتذہ زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت سے عثمانیہ میڈیکل کالج میں 200 سے زائد طلبہ کے کورونا معائنوں کے اقدامات کئے جا رہے ہیں کیونکہ ان میں39 طلبہ جو ہاسٹل میں مقیم ہیں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور مابقی طلبہ میں بھی علامات ہیں۔ اس کے علاوہ گاندھی ہاسپٹل میں برسر خدمت 45 ڈاکٹرس کو کورونا کی توثیق ہوئی جبکہ 6 اساتذہ کی رپورٹس پازیٹیو آئی ہیں۔

عثمانیہ دواخانہ میں برسر خدمت 33 پوسٹ گریجویٹ اسکالرس کو کورونا کی توثیق ہوئی ہے اور 33ایم بی بی ایس طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں ڈاکٹرس کی بڑی تعداد کے کورونا متاثر ہونے کے بعد محکمہ صحت سے کورونا کو پھیلنے سے روکنے سخت اقدامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

کہا جا رہاہے کہ دواخانوں میں ڈاکٹرس‘ ہاؤز سرجن اور ان کے ساتھ ایم بی بی ایس طلبہ و اساتذہ کے کورونا معائنے کئے جائیں گے کیونکہ مسلسل مریضوں سے رابطہ میں رہنے کے سبب ان کے کورونا متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے ۔

کسی قسم کی ہنگامی صورتحال پیدا نہ ہواس کیلئے محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات کی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ہے۔ سرکاری دواخانو ں میں برسر خدمت ڈاکٹرس کو حفاظتی کٹس کی حوالگی کے ساتھ انہیں ریگولر معائنہ کی تاکید کی جائے گی اور معائنوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

عہدیدارو ں نے بتایا کہ تلنگانہ کے تمام دواخانوں میں تمام ملازمین کی ٹیکہ اندازی مکمل ہوچکی ہے اور آئندہ چند یوم میں انہیں بوسٹر ڈوز بھی دیا جائیگا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ڈاکٹرس اور طبی عملہ کے معائنے جاری ہیں اور تمام ڈاکٹرس اور طبی عملہ کے علاوہ عثمانیہ میڈیکل کالج کے ہاسٹلس میں مقیم طلبہ کے معائنوں کے رپورٹ 12 جنوری کی شام تک موصول ہوں گی۔

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے