حیدرآباد میں صوفیاء کیلنڈر کی رسم اجراء


حیدرآباد 19 جنوری (ناز میڈیا اردو ) بزم ظہور حیدرآباد و صوفیاء روحانی ٹریننگ سینٹر گلبرگہ شریف کرناٹک کے زیر اہتمام اردو گھر مغلپورہ حیدرآباد میں صوفیاء کیلنڈر 2022ء کی رسم رونمائی بدست شاعر و صحافی جناب مبین احمد زخم عمل میں آئی رسم رونمائی تقریب سے مولانا ذوالفقار فریدی، حافظ تحسین رضا اور جناب کامل رضا نے مخاطب کیا کیلنڈر کی رسم رونمائی کے فوری بعد نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی نگرانی الشیخ صوفی طالب اطہر القادری خلیفہ حضور شیخ الاسلام مدنی میاں شرفی الجیلانی گلبرگہ شریف نے کی۔مشاعرہ کا آغاز قاری حضرت مزمل کی قرات کلام پاک سے ہوا ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نعت رسول کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔رفیق مدراسی کے نعتیہ کلام سے نعتیہ مشاعرہ کا آغاز ہوا۔ بزرگ شاعر یوسف روش،ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری،قاری سراج مدنی سہروردی،شکیل حیدر کانپوری،ظہور ظہیرآبادی حیدرآبادی،مبین احمد زخم یادگیر کرناٹک،حافظ محمد مصطفی نقشبندی،قاری ابوذر نے اپنے اپنے نعتیہ کلام سے اس نورانی محفل کو زعفران زار بنایا۔جناب ظہور ظہیرآبادی نے نظامت کے فرائض انجام دیے مولانا ذوالفقار فریدی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ حضرت الشیخ صوفی طالب اطہر القادری نے رفعت انگیز دعا فرمائی اور خاص کر شاعر سید نوید جعفری کی ہمشیرہ اور شاعر خلیج جناب جلیل نظامی کے ماموں کے اچانک انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے کئے دعائے مغفرت فرمائی کنوینر جناب مبین احمد زخم نمائندہ ای ٹی بھارت یادگیر کرناٹک کے اظہار تشکر پر اس نورانی محفل کا اختتام عمل میں آیا
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے