انگریزی کی پروفیسرڈاکٹر ودیاپاٹل کی کتاب منظرعام پر
بیدر۔ 23جنوری( ناز میڈیا اردو ) ڈاکٹر ودیا پاٹل گورنمنٹ فرسٹ گریڈ وومنس کالج بیدر کے انگریزی شعبہ کی ایچ او ڈی ہیں۔گذشتہ 25سال انگریزی زبان اور لٹرےچر پڑھانے میں لگادئے ہیں۔محترمہ ڈاکٹر ودیا پاٹل نے انگریزی سے ڈاکٹریٹ کی ہے۔ ان کی ایک کتاب Paul Scott منظر عام پر آچکی ہے جو ان کی ڈاکٹریٹ کا تھیسس ہے۔ انھیں پانچ زبانیں آتی ہیں جےسے کنڑا ، انگریزی ، ہندی،اردو اور مراٹھی ۔ مختلف ورکشاپ ، اور سیمینارمیں وہ اپناپےپر پےش کرتی رہتی ہیں۔ کئی قومی اور بین الاقوامی سےمنار اور کانفرنسیس میں شرکت کی ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن حکومت کرناٹک کی جانب سے انہیں بیسٹ اسٹیٹ لیول ای۔ کنٹنٹ Creatorاِن آرٹس اینڈ لنگوےج ایوارڈ دیاگےاہے۔ ڈاکٹر ودیا پاٹل ریڈ کراس سوسائٹی ، روٹر ی کلب ، بھارت اسکاوٹ اینڈ گائےڈس جیسی تنظےموں سے بھی وابستہ ہےں۔ ڈاکٹر ودیاپاٹل نے نیواےجوکیشن پالیسی کو سامنے رکھ کر تین کتابیں تحریر کی ہیں۔جس میں دوکتابیں زیر طبع ہیں۔ تیسری کتاب جو منظر عام پر آئی ہے وہ INDIAN WRITING IN ENGLISH ہے۔جس کی رسمِ اجراءپچھلے دِنوں انجام دی جاچکی ہے۔ چونکہ نئی اےجوکیشن پالیسی تمام ریاستوں کے لئے اےک ہی ہے اس لئے یہ کتاب سبھی کے لئے یکساں مفید ہے۔ کرنٹ پبلی کیشنز (سی پی )آگرہ سے کتاب شائع ہوئی ہے۔ ہارڈ باونڈ پر شائع کتاب کاآئی ایس بی این نمبر 978 93 93496 07 7ہے۔ زائد تفصےلات کے لئے ڈاکٹر ودیا پاٹل سے 94807 57408 پررابطہ کرسکتے ہیں ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے