مسلم لیگ صرف سیاسی جماعت نہیں ایک تحریک ہےجلسہ یوم مخالف دہشت گردی سے محمد خالد حسین ، محمد مرزا قدوس بیگ ، علیم احمد کا خطاب
گلبرگہ 31 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) گاندھی جی کا قتل صرف ایک شخص کا قتل نہیں بلکہ انسانیت، امن ،شانتی، آہنسا کا قتل ہے موجودہ دور میں ملک میں نفرت پہلانے کا کا م کیا جارہاہے مگر افسوس کے کوئی ان منصوبوں کے خلاف آواز نہیں اُٹھا رہے ہیں
محمد مرزا قدس بیگ صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع محبوب نگر ، تلنگانہ نے اپنے خطاب میں جنگ آزادی میں سب نے مل کر انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تھی ۔ مگر آج جنگ آزادی کی کامیابی کا سہرا چند مخصوص لوگوں کے نام کیا جارہا ہے جو افسو س کی بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے 75سال بعد بھی ایسا لگ رہ ہے ہیں کہ ملک کی آزادی کے لئے جو جنگ لڑی گئی تھی اور جن کے خلاف لڑی گئی تھی وہ ملک کے دشمن تھے یا موجود دور میں ملک میں نفرت اور فرقہ پرستی پھیلانے والے ملک کے دوشمن ہے ۔
مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ متحد ہوتو ہر مسلے کا حل نکلاتا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کا کہاکہ ہر سال تیس (30)جنوری کو مسلم لیگ بہ ضمن یوم شہادت مہاتما گاندھی جلسہ یوم مخالف دہشت گردی مناتی آئی ہے اور آگے بھی مناتی رہے گی ۔
محمد سادق حسین محبوب نگر تلنگانہ نے بھی جلسہ سے خطاب کیا ۔ جلسہ کا آغاز مولانا عبد الحمید باقوی جنرل سیکریٹری صدائے انسانیت فاو¿نڈیشن سے ہوا جب کہ حافظ محمد اقبال بانی و مہتمم مدرسہ مدینة العلوم نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔ مبین احمد زخم شاعر وصحافی افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا سراج وجہی تیر انداز صدر مجلس شعور ادب گلبرگہ اور فضل احمد تماپوری صدر تنظیم اُردو صحافت وادب گلبرگہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس جلسہ کی نظامت سجاد حسین نے چلائی خواجہ صدر والدین پٹیل جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کے شکریہ پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے