حیدرآباد میں مشاعرہ

                  حیدرآباد میں مشاعرہ



حیدرآباد 19جنوری( ناز میڈیا اردو )بزم ظہور حیدرآباد و صوفیاء روحانی ٹریننگ سینٹر گلبرگہ شریف کرناٹک کے زیر اہتمام اردو گھر مغلپورہ حیدرآباد نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا میں تقریب سے جس کی نگرانی الشیخ صوفی طالب اطہر القادری خلیفہ حضور شیخ الاسلام مدنی میاں شرفی الجیلانی گلبرگہ شریف نے کی۔مشاعرہ کا آغاز قاری حضرت مزمل کی قرات کلام پاک سے ہوا ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نعت رسول کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔رفیق مدراسی کے نعتیہ کلام سے نعتیہ مشاعرہ کا آغاز ہوا۔


بزرگ شاعر یوسف روش،ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری،قاری سراج مدنی سہروردی،شکیل حیدر کانپوری،ظہور ظہیرآبادی حیدرآبادی،مبین احمد زخم یادگیر کرناٹک،حافظ محمد مصطفی نقشبندی،قاری ابوذر نے اپنے اپنے نعتیہ کلام سے اس نورانی محفل کو زعفران زار بنایا۔جناب ظہور ظہیرآبادی نے نظامت کے فرائض انجام دیے حضرت الشیخ صوفی طالب اطہر القادری نے رفعت انگیز دعا فرمائی 

 کنوینر جناب مبین احمد زخم نمائندہ ای ٹی بھارت یادگیر کرناٹک کے اظہار تشکر پر اس نورانی محفل کا اختتام عمل میں آیا

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے