تلنگانہ۔ کرناٹک سرحد پرسے محکمہ صحت بیدرکے کارکنان غائب

تلنگانہ۔ کرناٹک سرحد پرسے محکمہ صحت بیدرکے کارکنان غائب



بیدر۔ 10جنوری ( ناز میڈیا اردو ) پورے ملک، ریاست اور خصوصاً بیدرمیں کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ویک اینڈ لاک ڈاؤن کرفیوکے احکامات جاری کئے ہیں۔ اور آج اتوار کو ویک اینڈ کرفیو کادوسر ادن ہے لیکن حیرت ہمیں اس وقت ہوئی جب تلنگانہ۔


 کرناٹک سرحد پر محکمہ صحت کا کوئی کارکن نہیں تھا۔تلنگانہ اور کرناٹک کی گاڑیاں مسافروں کو لے کرتلنگانہ سے کرناٹک میں داخل ہورہی تھیں۔ خانگی فوروہیلر گاڑیاں کرناٹک سرحد میں داخل ہوتی نظرآئیں۔ لیکن انہیں چیک کرنے والامحکمہ صحت کا کمرہ کرناٹک۔ تلنگانہ سرحدپرمقفل نظر آیا۔ لیکن سرحدکی دوسری جانب تلنگانہ کے حدود میں محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تنقیح اورشک گزرنے والے مسافروں کا رینڈم ٹسٹ کیاجارہاتھا۔ تلنگانہ سرحد پر مامور ایم ملیکارجن MPHEOنے بتایاکہ حدنور پولیس اسٹیشن کے حدودمیں ہم PHCمرزا پور سے متعین ہیں۔ یہاں سرحد پر ان لوگوں کی چیکنگ کررہے ہیں جن پر ہمیں شک گذرتاہے۔ اب تک 50افراد کی چیکنگ ہوچکی ہے۔ جبکہ 10افراد کا ریپڈ ٹسٹ ہواہے۔ہمارے ساتھ SI، کانسٹیبل، دیپکا ANM، سنندا آشار ورکر، VRA,VROکے بشمول 10افراد یہاں تلنگانہ سرحد پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بہرحال جب ہم نے بید رکے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ایک ذمہ دار سے بات کی تو پتہ چلاکہ یکم جنوری سے ہی سرحد سے محکمہ صحت کے کارکنا ن ہٹائے گئے ہیں کیونکہ 15سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کاکام کے لئے کارکنان کی شدید ضرور ت تھی۔ ایک ایسے وقت جبکہ سرحدوں کو مقفلکرنے یا اس کی سخت چیکنگ کی ضرورت ہے بیدرکی کرناٹک۔ تلنگانہ سرحد کھلی رہنے سے کوویڈاور اومیکرون سے متعلق ضلع انتظامیہ کی سنجیدگی کا پتہ چلتاہے۔سرحد پر ایک صاحب نے ہمیں بتایاکہ لوگ اگر کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں تو اس میں ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کی تساہلی کاکہیں نہ کہیں عمل دخل ضرور ہے۔

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے