مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی بیدرآمد پر تہنےت پےش کی گئی
بیدر۔ 8جنوری ( ناز میڈیا )آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کی بیدر آمد کے موقع پر مولانا خالد سیف اللہ رحما نی کو جنرل سکریڑی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ منتخب ہونے پر مدرسہ عربیہ بدرالعلوم للبنات بدرالدین کالونی بیدر کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے تہنےت پےش کی گئی۔
مولاناخالد سیف اللہ رحمانی نے مدرسہ کے جلسہ سالانہ وتکمیل حفظ قرآن مجیدمیں شرکت کی اور 10حافظہ طالبات کو مبارک باد دی ۔ جن حافظہ لڑکیوں نے قرآن مجید مکمل کیاہے ان میں حافظہ حسینہ کوثر بنت محمد خواجہ صاحب اودگی ، حافظہ فاطمہ بےگم بنت محمد قاسم اودگی ، حافظہ ثانیہ مسکان بنت محمد نعیم صاحب مرحوم اودت پور تلنگانہ ، حافظ بشریٰ جبین بنت محمد نعیم صاحب مرحو م ، حافظہ نازمین فاطمہ بنت محمد جہانگیر صاحت اتھنورتلنگانہ ، حافظہ ناہیدہ فاطمہ بنت محمدجہانگیر صاحب تورنال ،تلنگانہ ، حافظہ حسینہ فاطمہ بنت محمد محبوب صاحب مریم پور تلنگانہ ، حافظہ حمیرہ فاطمہ بنت محمدرفیق صاحب جنواڑہ بید ر، حافظہ عمرانہ فاطمہ بنت شےخ شاداللہ بیدر ، اور حافظہ نوشین عالیہ بنت محمد جعفر بیدر شامل رہے۔ اس موقع پر الحاج محمد ایازالحق ، حافظ محمد عبدالحکیم ، جناب سید منصور قادری ، مفتی عتیق الرحمن رشادی اور دیگر افراد موجودتھے۔مدرسہ کے مہتمم مولانامونس کرما نی نے انتظامی امورکی سرپرستی کی اور کورونا کے پےش نظر سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے انتظام کیاگےا۔ مولانا کی جمعرات کوآمد کے پےش نظر دیگر کئی اےکمقامات پر بھی دینی وعلمی پروگرام منعقد ہوئے۔
0 تبصرے