انسان کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کی خود جانچ ایک مشکل ترین امر ہے۔عبداللہ آزاد
بیدر۔31جنوری۔( ناز میڈیا اردو )انسان کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کی خود جانچ ایک مشکل ترین امر ہے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم میں اپنا مضمون منتخب کرنا اور مستقبل کے لیے ہدف طے کرنے میں اکثر طلباء ناکامی ظاہر کرتے ہیں۔
اسی اثناء آئیٹا ضلعی سکریٹری عبداللہ آزاد کے پریس نوٹ کے بموجب جماعتِ اسلامی کی وِنگ ایچ آر ڈی (Human resource development) سیل شاخ بیدر کی جانب سے طلباء کی کیریئر کونسلنگ کے لیے وزڈم پی یو کالج میں کیریئر ٹسٹ اور psychometric ٹسٹ انعقاد عمل میں آیا۔ محمد صلاح الدین صدر یونٹ اور خضر انتصار سکریٹری کی اطلاع کے مطابق بیدر کے مختلف اسکولوں سے جماعت دہم اور پی یو سی کے 108 طلباء نے career test میں حصہ لیا۔ مزید انہوں نے بتایاکہ خواہشمند طلباء ربط کرکے اگلے مراحل میں ہونے والے کیریئر ٹسٹ میں حصہ لے کر اپنا کیریئر کونسلنگ کرواسکتے ہیں۔ خواہشمند طلباء اور اولیائے طلباء اس نمبر پر ربط قائم کریں۔ 9141818744
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے