گورنمنٹ انجینئرنگ کالج فوری شروع کرنے کامطالبہ ، تاخیر ہونے پر طلباءکے ساتھ جدوجہدکرنے کاانتباہ

گورنمنٹ انجینئرنگ کالج فوری شروع کرنے کامطالبہ، تاخیر ہونے پر طلباءکے ساتھ جدوجہدکرنے کاانتباہ


بیدر۔ 23جنوری ( ناز میڈیا اردو ) کرناٹک رکشناویدیکے (کنڑا حامی تنظےموں کاوفاق) کے ضلع صدر سومناتھ مدھوڑنے مطالبہ کیا ہے کہ بیدر کے سرکاری انجینئرنگ کالج کی کلاسیں رواں تعلیمی سال سے شروع کی جائیں۔وزیر اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اشوتھ نارائن کو اس ضمن میں ایک یادداشت روانہ کی ہے۔ اور بتایاہے کہ 2016 میں بیدر کے ساتھ الاٹ کیے گئے رام نگر، ہرپن ہلی اور رائچور میں کلاسز شروع ہوئے چار سال ہو چکے ہیں۔ گورنمنٹ انجینئرنگ کالج ہاسن ڈسٹرکٹ 2018 میں منظور کیا گیا تھا، کوبھی 2019 میں آغاز کر دیاگیا ہے۔ تاہم بیدر انجینئرنگ کالج ابھی تک نہیں کھلا ہے۔جس پر اپنے غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے انھوں نے سال کیاہے کہ کالج شروع ہونے میں تاخیر کی وجہ کیا ہے، عمارت کو مکمل ہونے میں مزید کتنے سال لگیں گے اور دوسرے اضلاع کی طرح جلد کالج شروع کرنا کیوں ممکن نہیں ہے؟ضلع کے غریب ترین طلباءنجی کالجوں کی فیس ادا نہ کرنے کے سبب اعلیٰ تعلیم سے محروم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مالی پریشانی کے سبب خاص طور پر انجینئرنگ کی تعلیم سے غریب طلبہ دورہیں۔ اگر موجودہ تعلیمی سال سے کالج کی کلاسیں شروع نہیں کی گئیں تو وہ ضلع بھر میں احتجاج منظم کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کریں گے۔کمپیوٹر سائنس کورس کا آغاز:۔ سومناتھ مودھوڑ نے وزیرِ اعلیٰ تعلیم کو ایک علیحدہ درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے طلباءکے فائدے کے لیے 2022کے تعلیمی سال سے کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کورس کا ڈپلومہ پالی ٹیکنک کالج میں شروع کیا جائے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے