لاک ڈاؤن میں پھنسنے کا خوف -بڑی تعدادمیں مزدوروں کی گھرواپسی
ممبئی، 10؍ جنوری( ناز میڈیا اردو )پہلے لاک ڈاؤن میں مزدوروں پرجوقہرٹوٹاہے،اس کااثراور خوف ان پرابھی تک ہے -ممبئی، دہلی اور دیگر ریاستوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے اب لوگ اپنے اپنے گاؤں واپس جا رہے ہیں - ان کی نقل مکانی اور گھر کی طرف جانے کے پیچھے کورونا کے ساتھ لاک ڈاؤن کا خوف ہے- لاک ڈاؤن کے درمیان مشکل میں پڑیں، اس لیے پہلے سے ہی اچھی طرح تیاری کر کے گھر کیلئے روانہ ہو جائیں -واپس آنے والوں نے صرف ایک لائن میں کہاہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار اب خوفزدہ کر رہے ہیں - ہر روز کورونا کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے- لاک ڈاؤن میں پھنسنے سے بہتر ہے کہ اپنے گھر میں رہیں - کورونا کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار اور لاک ڈاؤن کے خوف کے پیش نظرلوگوں نے اپنے گاؤں واپس جانا شروع کر دیا ہے - دہلی میں کل شام سے دو دن کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا- مہاجرین ریل اور بسوں کے ذریعے اپنے گھروں تک پہنچ کر کورونا کا مقابلہ کرنے کا ذہن بنا رہے ہیں - پونے میں یونائیٹڈ فلٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ میں کام کرنے والی نکی ٹھاکر لاک ڈاؤن کے خوف سے گھر لوٹ گئی- مظفر پور کے رہنے والے انجینئر پیوش مشرا چھٹی لے کر واپس آ گئے ہیں، لیکن انہوں نے کہاہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیس اور لاک ڈاؤن کے خطرے کی وجہ سے لوگوں نے واپس جانا شروع کر دیا ہے-
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے