تعلیمی اداروں اور پولیس کا شرمناک رویہ قابل مذمت: تعمیرملت گلبرگہ

 تعلیمی اداروں اور پولیس کا شرمناک رویہ قابل مذمت: تعمیرملت گلبرگہ



گلبرگہ 19 فروری( ناز میڈیا اردو ): کل ہند مجلس تعمیرملت حیدرآباد کے سینئر مرکزی رکن شوری عزیزاللہ سرمست نے کرناٹک میں حجاب کا غیر ضروری مسئلہ کھڑا کر نے اور اس فرقہ وارانہ رنگ دینے کی پُرزور مذمت کی ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا ہے کہ حجاب پر پابندی کے نام پر تعلیمی اداروں میں اور پولیس کی جانب سے حجاب پہنے والی طالبات کے ساتھ جس طرح کا برتاﺅ کیا جارہا ہے وہ انتہائی قبل اعتراض ہے ۔حجاب پہن کر اسکول کالجس آن والی طالبات اور ٹیچرس کو اسکولس کالجس کے گیٹ پر ہی روک دینا ،حجاب اور برقع اتارنے پر مجبور کرنا ،بعض اسکوس اور کالجس میں خاتون پرنسپلس اور ٹیچرس کا آگے بڑھ کر حجاب کو نکالنے کی کوشش کرنا اور پولیس کی جانب سے حجاب پہن کر کالجس آنے والی طالبات کو ڈرانا دھمکانا،کیس درج کرنے،پولیس کی گاڑی میں بٹھا نے کی وارننگ دینا یہاں تک کہ لاٹھی دکھانا نہایت شرمنا ک ہے ۔عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ یہ بہت بڑا سوال ہے کہ تعلیم یافتہ افراد اورپھرتعلیم دینے والے ساتذہ اس طرح کا رویہ کس طرح اختیار کر سکتے ہیں ؟ اسطرح کے غیر اخلاقی ،غیر ذمہ دارنہ رویہ کو برداشت کرنے کے بجائے مقامی طور پر اسے چیلنج کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ ملی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہے ۔کرناٹک میں جہاں جہاں اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں وہاں کی تنظیمیں،قائدین،علماءاور ایڈوکیٹس کو آگے آکر حجاب پہنے والی طالبات اور ٹیچرس کی اہانت کرنے والے اسکول کالج کے ذمہ داران اور پولیس عہدیداران کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عہدیداران سے نمائندگی کر تے ہوئے احتجاج درج کرانا چاہئے ۔اسکول کالجس انتظامیہ کے کسی فرد ، پرنسپل ،ٹیچریا پولیس کو کوئی حق نہیں پہنچتا اور نہ ہی انہےں ایسے اختیارات حاصل ہیں کہ حجاب پہنے والی طالبات کے ساتھ کسی طرح کی زبردستی یا میان ہینڈ لنگ کی جائے ۔اس طرح کا رویہ مذہبی تعصب و نفرت کو ظاہر کرتا ہے اگر آج اس کو نہیں روکا گیا تو آنے والے دنوں میںیہ تعصب ونفرت تمام محکموں میں پھیل جائے گی اور مسلم خواتین کو ہر جگہ نشانہ بنا یا جائے گا ۔عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ حجاب معاملہ کی کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس اور ریاستی حکومت کے ایڈو کےٹ جنرل نے عرضی گذ اروں کے وکلاءکی توجہ دہانی پر واضح کیا کہ حجاب کے متلق ہائی -

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے