کنڑاکے کبیر،پدم شری ابراہیم سوتار کاانتقال
باگلکوٹ5 فروری( ناز میڈیا اردو )۔شاعر،دانشمند اور ہندو مسلم بھائی چارگی کے علمبردار اور کنڑا کے کبیرکے نام سے جانے والے ابراہیم سوتار کاآج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہواہے۔ابراہیم سوتار کی عمر76 تھی اور وہ اپنے آبائی گائوں مہالنگاپورا میں انتقال کرگئے ہیں۔پچھلے کچھ دنوں سے قلبی امراض کا شکار تھے اور ان کاعلاج بھی چل رہاتھا،آج جیسےہی انہیں دل کا دورہ پڑا تو اہل خانہ نے انہیں اسپتا ل میں داخل کروایا جہاں پر انہوں نے آخری سانس لی۔ابراہیم سوتار مذہب،عقیدت،خداجیسے معاملات کو بے حد سنجیدگی سے لیتے تھے اور وہ بین المذاہب کتابوں کے حوالے سے بھائی چارگی کا عام کرنے کا سبق دیتے تھے۔1970 میں انہوں نے یکجہتی پر مبنی سنگیت میلے کاآغازکیاجس میں بھجن،گیت کو شامل کرتے ہوئے یکجہتی کا پیغام عام کیا۔انہیں راجیواتسوار ایوارڈ سمیت کئی اعزازت حاصل ہوئے ہیں۔سال2018 میں انہیں بھارت سرکارنے پدم شری ایوارڈ سے نوازاہے۔ابراہیم سوتارکے انتقال پر وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی،سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی،سدارامیا سمیت کئی اہم شخصیات نے اظہار تعزیت پیش کی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے