شادی خانہ آبادی
بیدر 7 فروری ( ناز میڈیا اردو ) سید الیاس الی صاحب کی دختر کا عقد مسعود جناب خواجہ سید شاہ محمد احراہیم چشتی نظامی شیر سواری بیدر کے فرزند محمد نوح پاشا عرف صدام کے ساتھ 3 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز عصر جے جے گردن فنکشن ہال ظہیرآباد میں انجام پایا۔ ضیافت 4 فروری روز جمعہ کو ایچ کے جی این فنکشن ہال بیدر میں ضیافت ولیمہ میں علمائے دین ، ماہرین صحت ، ماہرین تعمیرات، ماہرین قانون ، تاجرین، صحافی، شعراء ، سجادگان و میولیان ، معززین ، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ، سابقہ و موجودہ عوامی نمائندے،دوست و احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے نوشہ کو مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔ جناب محمد ابراہیم کی سرپرستی میں ، سید محمد تاج الدین ، محمد غوث الدین ، محمد ذاکر حسین ایڈوکیٹ گلبرگہ ، محمد افضل خان سوداگر حیدرآباد ، محمد واجد خان مینیجر ICICI بینک حیدرآباد ، محمد اظہر الدین سیول کانٹریکٹر پی ڈبلیو ڈی گلبرگہ ، نے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے