بیدر میں حادثہ 2 افراد فوت
بیدر 12 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) بیدر میں حادثہ کے سبب 2 افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ ذرائع کے بموجب کاربے قابو ہونے کے سبب درخت سے ٹکرا گئی اور کار میں موجود ڈرائیور اور ساتھی دونوں فوت ہو گئے ۔ یہ حادثہ پارٹی کے بعد ظہیرآباد سے بیدر آتے ہوۓ دیواد یوا گارڈن کے قریب کل ایک بجے رات پیش آیا ۔ دونوں ایک ہی گاڑی میں تھے ۔ ڈرائیور ( 30 سالہ ) شانت کمار مقام پر ہی فوت ہو گیا جبکہ ودیا ساگر ہیرے مٹھ ( 28 سالہ ) کو بریس اسپتال لایا گیا جہاں 2:30 بجے رات اس نے آخری سانس لی ۔اس ضمن میں مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔
0 تبصرے