اردو صحافت کا 200سالہ جشن مناکر اردو صحافت کو مستحکم کرنے کی ضرورت: محمدیوسف رحیم بیدری

اردو صحافت کا 200سالہ جشن مناکر اردو صحافت کو مستحکم کرنے کی ضرورت: محمدیوسف رحیم بیدری


بیدر 21 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) اسی ماہ کی 27؍تاریخ کو اردو صحافت کے 200سال مکمل ہوجائیں گے۔ اردوصحافت کے 200سالہ سفرپر روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ کے لئے استحکام کی راہیں نکالنے کی ضرورت ہے۔یہ باتیں معروف صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے کہی ہیں۔ انھوں نے آج اردوصحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اردو صحافت کا دوصدسالہ جشن مناکر صحافت سے اپنے تعلق اور اس کی اہمیت کو اپنے اپنے اضلاع ، تعلقہ جات ، اور دیہاتوںمیں سامنے لائیں۔ عوام اور طلبہ وطالبات کو بتائیں کہ اردو صحافت نے اپنے سفر میں جو مشکلات جھیلی ہیں وہ کیاہیں اور کتنے ایسے مسائل تھے جنہیں اردو صحافت نے حکومت کی توجہ دلاکر حل کیا۔اور خصوصاً تاریخی حوالے سے یہ بات بھی یادرکھنے لائق ہے کہ آزادی کی کامیاب لڑائی اردو صحافت نے انگریزوں سے لڑی۔ اگر اردو صحافت اپنا یہ فریضہ انجام نہ دیتی تو ہمارے ملک کو آزاد ہونے مزید 20-25برس لگ سکتے تھے۔جناب محمدیوسف رحیم بیدر ی نے آخر میں اپیل کی کہ 200سالہ جشن کو عمدہ پیمانے پر بامقصد طریقے سے انجام دینے کے لئے صحافیوں کوچاہیے کہ وہ معززین شہر سے ملاقات کریں ۔ ان سے اور علمائے کرام سے مشوروں کے بعد اپنے اپنے مقام پر تاریخی پروگرام کریں کیونکہ آپ اردوصحافت کی 200سالہ زرین تاریخ کے مکمل ہونے پر موجودہیں اس لئے آپ کا فریضہ ہے کہ دوسوسالہ جشن اردو صحافت کی خدمات کے شایانِ شان منایاجائے ۔ جس کے لئے اہل خیر کے مالی تعاون کی بھی ضرورت رہے گی۔ زائد تفصیلات کے لئے 9141815923 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے