حیدرآباد میں 37 ہزار کروڑ سے 70 اہم ترقیاتی میں پراجکٹس پر عمل

 حیدرآباد میں 37 ہزار کروڑ سے 70 اہم ترقیاتی میں پراجکٹس پر عمل

 


حیدرآباد۔10۔ مارچ ( ناز میڈیا اردو ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حیدرآباد کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے حکومت منصوبہ بند حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ایس آر ڈی پی اسکیم کے تحت حیدرآباد میں 37 ہزار کروڑ سے 70 کاموں کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر میں سڑکوںکی تعمیر اور فلائی اوورس کیلئے حکومت سنجیدہ ہے۔ بہادر پورہ فلائی اوور کا کام جاری ہے اور آئندہ ماہ افتتاح ہوگا۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کے ٹی آرنے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے اور اس کی ترقی کے حکومت کے منصوبہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 16634 کروڑ کے خرچ سے موسیٰ ندی کو ترقی دینے اور خوبصورت بنانے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے تمام بلدی زونس میں 3115 کروڑ سے ایس آر ڈی پی کے دوسرے مرحلہ کے کاموں کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر شخصی طور پر حیدرآباد کی ترقی پر توجہ مرکوز کرچکے ہیں اور ہم نے جو وعدہ کیا اس کی تکمیل کی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ موسیٰ ندی کے مشرقی اور مغربی جانب ایلیویٹیڈ راہداری پر 9000 کروڑ کے کاموں کا منصوبہ ہے ۔ حکومت گوداوری کو کونڈا پوچما سے گنڈی پیٹ تک مربوط کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس پر 1250 کروڑ خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسمبر تک 3866 کروڑ سے 31 ایس ٹی پی کاموں کی تکمیل کا منصوبہ ہے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے 2000 کروڑ منظور کئے گئے۔ موسیٰ ندی اور عیسی ندی پر 545 کروڑ کے خرچ سے 14 بریجس کی تعمیر ہوگی ۔ اسکے علاوہ 3000 کروڑ سے تین چیک ڈیمس تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ تمام کام جی ایچ ایم سی، ایچ ایم ڈی اے ، حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس اور آر اینڈ بی کے اشتراک سے ہونگے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میں گاڑیوں کی رفتار 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے جبکہ دیگر شہروں میں یہ 30 کیلو میٹر سے کم ہے۔ روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سے یہ ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس سے اوور اسپیڈ پر موٹر سواروں کے چالانات کئے جارہے ہیں لیکن عوام اسپیڈ لمٹ میں اضافہ کی اپیل کر رہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی اور ٹریفک پولیس کے ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ مشترکہ سروے کے بعد رفتار کی حد طئے کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کے ٹی آر نے بتایا کہ حیدرآباد میں ایس آر ڈی پی کے تحت 85282 کروڑ سے 47 مختلف پراجکٹس مکمل کئے جارہے ہیں۔ ابھی تک 2499 کروڑ سے 27 کام مکمل کئے گئے ، باقی 20 کام میں 17 کام جی ایچ ایم سی اور 3 کام آر اینڈ بی اور نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے ذریعہ مکمل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کے مقابلہ حیدرآباد میں عوام کیلئے بنیادی سہولتیں اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کے اقدامات کئے گئے ۔ ایس آر ڈی پی کے تحت دوسرے مرحلہ میں 450 کروڑ سے اپل میں فلائی اوور اور خیریت آباد اسمبلی حلقہ میں دو فلائی اوورس تعمیر کئے جائیں گے ۔ کاروان حلقہ میں ملٹی لیول فلائی اوور اور قطب اللہ پور میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ چارمینار زون کے تحت بنڈلہ گوڑہ میں فلائی اوور ، راجندر نگر میں فلک نما سے بدویل روڈ اوور بریج تعمیر کیا جارہا ہے۔ سکندرآباد میں چلکل گوڑہ اور منی کنٹیشور نگر میں روڈ اوور بریجس کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے