درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ میں پوجا کے معاملے کو لے کر گرفتار کئے گئے 37 افراد کی ضمانت کرانے پر سید طلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ کو تہنیت پیش کی گئی
بیدر۔26مارچ۔ ( ناز میڈیا اردو )درگاہ حضرت علاؤالدین انصاری ؒ المعروف حضرت لا ڈ لے مشائخ رحمتہ اللہ علیہ الند گلبرگہ میں گھس کر پو جا کرنے کی کوشش کرنے کے خلاف آواز اٹھانے والے بے قصورمسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 167 مسلمانوں کوگرفتار کیا گیا تھا۔ 46 افراد کی ضمانت کے لئے کامیاب پیروی کی گئی جن میں سے 38 افراد بیدر کی جیل میں رکھے گئے تھے۔جناب سیدطلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ بیدر،ذاکر استادایڈوکیٹ گلبرگہ اور سید مظہر حسین ایڈوکیٹ گلبرگہ اوران کی ٹیم نے شہر کی سیشن کورٹ سے جملہ 46 افراد کی ضمانت 19 مارچ کو کروانے میں کامیابی حاصل کی۔ جو 38 افرادبیدرکی جیل میں رکھے گئے تھے۔ ان کی رہائی بید رجیل سے 22 مارچ بروز منگل اور بعد میں ہوئی۔ اس رہائی کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔
سنئیر ماہر قانون بابوراؤہونناایڈوکیٹ، جناب محمدعبدالصمدبہمنی انٹرپرائزس، محمدعبد القیوم لالہ سابق رکن بلدیہ، جناب اشوک ماڑ گے،سریش سند ھے سابق صد رتعلقہ پنچایت،تلسی رام در یا، جناب محمدمبشر علی ابو،محمد افروز،ڈاکٹر فضل الحق، جناب علی احمد خان جناب عرفان احمد، حافظ عبد الصمد منہلی، محمداسمعیل کمٹھا نہ،محمد شاہد الرحمن اوردیگر معززین شہر نے قائد و قوم وملت جناب سید ذوالفقار ہاشمی مرحوم سابق رکن اسمبلی کی قیام گاہ پہنچ کران کے فرزندا کبر جناب سیدطلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ، جناب سیّدسرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ کی بکثرت شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے کا میاب پیروی پر انہیں دل عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارک باد پیش کی۔ اور اس امیداوریقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی مظلومین کی قانونی مد دکر تے رہیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال تبلیغ جماعت کے ساتھ بیرونی افراد کی گرفتاری کے ضمن میں کامیاب رضاکارانہ طور پر پیروی کرتے ہوئے ضمانت منظور کروائی تھی۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے