الند معاملے میں گرفتار 46 افراد کی رہائی

          الند معاملے میں گرفتار 46 افراد کی رہائی


 گلبرگہ20 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) افضال محمودسکریٹری کرناٹک پالیٹکل فورم اور کوکنونیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور علیم احمد کنویر کی اطلاع کے بموجب کرناٹک مسلم پایٹیکل فورم کے ذمہ دار ایڈووکیٹ طلحہ ہاشمی اور اس فورم کی شاخ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرگرم رکن ایڈووکیٹ استاد ذاکر حسین اور ایڈووکیٹ سید مظہر حسین اور دیگر قابل وکلا پرمشتمل ٹیم کی کاوشوں سے انتہائی پیچیدہ بناۓ گئے الند معاملہ میں گرفتار افراد کی ضمانت پر رہائی عمل میں لائی گئی ۔

 یکم مارچ کوالند کی درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کے احاطے میں شیوراتری کے موقع پر شیولنگ کی پوجا کیے جانے کے بعد تشدد بڑھ گیا تھا ۔ پولس نے دوسرے دن الند ٹاؤن میں رات کے وقت دبش دیتے ہوئے بے شمار افرادکوگرفتار کیا تھا۔ان میں سے 46 افراد کی ان وکلا کی کاوشوں سے رہائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس کیس میں ایڈوکیٹ نا گیندر جوالی نے بھی بھر پور قانونی مددفراہم کی اور محروسین کی رہائی کے لیے انھوں نے کافی کوشش کی ۔ ریاض خطیب اور علمدار زیدی نے بھی قانونی کاوشوں میں بھر پور تعاون فراہم کیا

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے