چیف منسٹرتلنگانہ کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ

        چیف منسٹرتلنگانہ کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ


حیدرآباد11مارچ ( ناز میڈیا اردو )چیف منسٹرکے چندرشیکھرراوکو ڈاکڑس نے ایک ہفتہ مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ چندر شیکھر راؤ بائیں بازو میں درد اورکمزوری کی شکایت کے بعد حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ میں واقع یشودا ہاسپٹل سے رجوع ہوئے تھے۔ جمعہ کی صبح تقریباً 8 بجے کے سی آر نے کمزوری اورہاتھ میں شدید درد کی شکایت کی تھی۔ چیف منسٹرکے مختلف طبی معائنہ کئے گئے جن میں انجیوگرام، ای سی جی، 2 ڈی ایکو، ایم آر آئی اور سی ٹی سکین شامل ہیں۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ چیف منسٹربائیں بازومیں درد کی شکایت کررہے تھے اس لئے انجیو گرام کیا گیا۔ ان کی شریانوں میں کوئی بلاک نہیں ہے اورقلب کی حالت بھی ٹھیک ہے۔ ان کے معالج ڈاکٹر راؤ نے کہا کہ گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیف منسٹر کو سروائیکل اسپونڈائلائٹس کی وجہ سے بائیں بازو میں درد ہو رہا تھا۔یہ معمولی بات ہے چونکہ چیف منسٹربہت سارے اخبارات پڑھتے ہیں اور ہمیشہ اپنا آئی پیڈ چیک کرتے رہتے ہیں اس لئے ہمیں شبہ ہے کہ بائیں ہاتھ میں درد اسی وجہہ سے ہوا ہوگا۔ علاوہ ازیں وہ دوروں پرہیں اورجلسہ عام کو مخاطب کررہے ہیں جس کے نتیجے میں تھکاوٹ ہو سکتی ہے، ڈاکٹرس کے مطابق اسی کے پیش نظرہم نے انھیں ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے