بیدر میں محمد ریاض اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینئر کے فرزند کی شادی
بیدر 14 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) جناب محمد ریاض اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینئر ( سی ایم سی ) بسواکلیان کے فرزند محمد عامر فراز بزنس انالیسٹ ( سی یس جی ) بینگلور کا عقد مسعود جناب محمد سراج الدین خان صاحب آفس سپریٹنڈنٹ الامین ڈگری کالج بیدر کی دختر کے ساتھ بروز جمعرات بعد نماز عصر بمقام جامع مسجد بیدر میں نہایتی سادگی کے ساتھ انجام پایا۔بعد اذاں نوشہ کے والد کی جانب سے سبھی مہمانوں کے لۓ رائل فنکشن ہال بیدر میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں ممتاز عالم دین ، معززین شہر ، صحافی ، تاجرین ، دینی ملی تعلیمی ،اداروں کے دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے نوشہ اپنی دعاﺅں سے نوازہ اور مبارکباد دی۔ جناب الحاج محمد نواز صاحب ( ریٹائرڈ اے اے او ) کی سر پرستی میں محمد فیاض علی ، محمد سراج الدین انجینئر( کویت ) ، محمد الیاس ، شیخ جہانگیر ، عبدل مجید خان نے مہمانوں کا استقبال کیا-
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے