پریس کلب نظام آباد میں اردو صحافت پر پروگرام کا انعقاد
نظام آباد 27 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) اُردو صحافت کے 200 سال کی تکمیل کے موقع پر اُردو پریس کلب نظام آباد کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے اُردو صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اُردو زبان کی بقاء اور اُردو کے فروغ کیلئے صحافیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہے اور آئندہ 5 سال تک بھی اُردو زبان کو کوئی بھی مٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اُردو کے فروغ کیلئے اقلیتی اقامتی مدارس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے اردو تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے۔
مسٹر گنیش گپتا نے اقلیتی علاقوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر اُردو سے وابستہ صحافی محمد جاوید علی سیاست، اختر امتیاز سینئر جرنلسٹ، رفیق شاہی ایڈیٹر ہفتہ وار للکار، یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا، محمد انور خان ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ”کارنامہ حیات ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مئیر ڈی نیتو کرن، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم، ایم اے قدوس کارپوریٹر، طارق انصاری ریاستی سکریٹری محمد خالد خان صد،محمد ذاکر سکریٹری،محمد امیر الدین خازن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے