مسجد الحرام میں غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی عمرہ و نماز کی مشروط اجازت

مسجد الحرام میں غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی عمرہ و نماز کی مشروط اجازت


ریاض21 مارچ ( ناز میڈیا اردو )سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے اور غیر ویکسین شدہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ انھوں نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جول نہ کیا ہو۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے