ریاستی بجٹ انتخابی چال۔وجے سنگھ
بیدر 6 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) ۔سابق رکن قانون ساز کونسل وجے سنگھ نے وزیر اعلی بسواراج بو ماٹی کے ذریعہ پیش کردہ موجودہ ریاستی بجٹ کو انتخابی چال قرار دیتے ہوۓ تنقید کی ہے ۔ بجٹ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوۓ پیش کیا گیا ہے ۔ بجٹ میں ریاست کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔اجرتی مزدور ، غریب ، عوام ، اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کیا گیا ہے ۔ کلیان کر ناٹک کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے ۔ بیدر ضلع کے لوگوں نے زرعی کالج کی منظوری کو لے کر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے
0 تبصرے