یوکرین سے وطن پانچی ویشنوی ریڈی کا ایم ایل شرنوسلگر نے استقبال کیا ۔
بسواکلیان 7 مارچ (ناز میڈیا اردو ) بسواکلیان کے نارائن پور قصبہ میں رہنے والی ویشنوی ریڈی جو کہ یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی تھی روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے کارن بھارت سے تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے گئے ہوئے 20 ہزار سے زیادہ طلبا و طالبات یوکرین میں پھنس گئے تھے اور کرناٹک کے ایک 21 سالہ نوین نامی طالب علم کی موت ہوئی تھی ۔ تب سے مرکزی حکومت اور کرناٹکا حکومت تحلیل میں آگئی اور یوکرین سے بھارتی طلبا وطالبات کو بھارت لانے کی کوشش میں لگ گئے ۔ بسواکلیان ایم ایل اے شرنوسلگر اور تحصیلدار ساوتری شرنوسلگر نارائن پور کی بیٹی ویشنوی ریڈی سے ہر روزفون پر بات کر کے انہیں یقین دلا رہے تھے کی جلد از جلدا نکو بھارت لائنگے ۔ ویشنوی ریڈی اتوار کے روز یوکرین سے بھارت کے صدر مقام دہلی آئی اور دہلی سے پلین کے ذریعہ حیدرآباد پہنچی ۔ حیدرآباد سے اپنے والدین کے ہمراہ بسواکلیان پہنچی ۔ بسواکلیان میں انکا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ مختار نیوز سے بات کرتے ہوئے ار ویشنوی ریڈی نے مرکزی حکومت و کرناٹکا حکومت اور بسواکلیان ایم ایل اے کا شکریہ اداکیا ۔
0 تبصرے