حجاب پہننا اسلام کا ضروری حصہ نہیں کرناٹکا ہائی کورٹ
ہائی کورٹ نے ریاست کے حجاب تنازع پر فیصلہ جاری کیا ہے ۔ ریاستی ہائی کورٹ نے منگل کو کالج میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے کی مذہبی پابندی نہیں ہے ۔ حجاب اسلام کالازمی حصہ نہیں ہے ۔ حجاب کی اجازت کی بھی درخواست خارج کر دی گئی ۔ اڈپی کے پی یو کالج کی طالبات نے پر نسپل کے طرز عمل کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔ ہائی کورٹ کی تین رکنی بینچ نے 11 دن کی مسلسل سماعت کے بعد حجاب پر پابندی کے کیس میں اپنافیصلہ 25 فروری کو محفوظ کر دیا تھاجو 15 مارچ کو ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے