گیارہ لاکھ روپئے کا 92کیلوگرام گانجہ ضبط ،تلنگانہ کے دومسلم نوجوان گرفتار

گیارہ لاکھ روپئے کا 92کیلوگرام گانجہ ضبط ،تلنگانہ کے دومسلم نوجوان گرفتار


بیدر۔ 16 اپریل ( ناز میڈیا اردو ) آج 16 اپریل کی دوپہر باذوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر محکمہ آبکاری کے افسران نے پوری طرح تیاررہ کر تلنگانہ سرحدی گاوں بھنگور کے حدود میں قومی شاہراہ نمبر65 کے راستہ پر ظہیرآباد سے آرہی مہیندرا Xyloچارپہیہ گاڑی جس کانمبر TS08 UB8926 تھا، چیک کی گئی ۔چیکنگ کے دوران اس گاڑی میں 4تھےلوں میں رکھاگیا جملہ 92کیلوگرام سوکھا گانجہ دستیاب ہوا۔ جس کی مالیت 11لاکھ روپئے بنتی ہے۔اس گانجہ کے علاوہ تلنگانہ سے مہاراشٹر ا کو منتقل کرنے کے لئے استعمال کی جارہی مہندرا Xylo گاڑی جس کی مالیت 3لاکھ روپئے ہے، وہ ضبط کرلی گئی۔ ساتھ ہی عتیق یدللہ قریشی ولد بابو میاں قریشی (39سالہ)، ساکن ریگوڈ منڈل ، تعلقہ آندول ، ضلع میدک (تلنگانہ ) اور حسام الدین محمد ولد بابو میاں محمد (30سالہ) ساکن حسن نگر ، راجندر نگر ، رنگاریڈی کو گرفتار کرکے ان پر این ڈی پی اےس قاعدہ 1985کی خلاف ورزی کا کیس کیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر ایکسائز بیدر کی اطلاع کے مطابق اس موقع پر محکمہ آبکاری کے افسران آنند اککلی، سریش شنکر ، رویندر پاٹل ، دلیپ سنگھ ٹھاکر اور اسٹاف حسین صاحب، روہت ، راجکمار ، ٹونی سیڈرک ، عبدالعتیق ، اور وشنووردھن موجودتھے۔ 

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے