بنگلورو کے سابق پولیس کمشنر بھاسکر راو عام آدمی پارٹی میں شامل

بنگلورو کے سابق پولیس کمشنر بھاسکر راو عام آدمی پارٹی میں شامل


نئی دہلی، 04 اپریل ( ناز میڈیا اردو )۔کرناٹک کے سینئر آئی پی ایس افسر اور بنگلورو کے سابق پولیس کمشنر بھاسکر راو¿ نے پیر کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) میں شمولیت اختیار کی۔ راو¿ کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں رکنیت دی ہے۔

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سسودیا نے کہا کہ کیجریوال ماڈل آف گورننس کا چرچا پورے ملک میں ہے۔ آپ جنوبی ہندوستان میں بھی پھیل رہی ہے۔ وہاں بھی لوگ کیجریوال طرز حکمرانی سے متاثر ہیں۔ بھاسکر رائے ایک اچھے افسر رہے ہیں۔ آج وہ کجریوال کے ترقیاتی ماڈل سے متاثر ہو کر آپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ پارٹی اسے خوش آمدید کہتی ہے۔ سسودیا نے کہا کہ آپ ان لوگوں کا خیر مقدم کریں گے جو سماج کے لیے اچھا کام کرنا چاہتے ہیں۔

اے اے پی میں شامل ہونے کے بعد راو نے کہا کہ دہلی کے ترقیاتی ماڈل کی پوری دنیا میں بحث ہو رہی ہے۔ وہ یہاں کی تعلیم اور صحت کے ماڈل سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ راو¿ نے کہا کہ جب وہ دہلی آتے تھے تو یہاں کے سرکاری اسکولوں میں جاتے تھے۔ وہ محلہ کلینک پر جایا کرتے تھے۔ تب انہوں نے محسوس کیا کہ اسی طرح کی سہولیات کرناٹک میں بھی ہونی چاہئیں۔ راو¿ نے کہا کہ کرناٹک کا عام آدمی بھی وہاں تبدیلی چاہتا ہے۔ ریاست کے عوام پرانی پارٹیوں کو ہٹا کر نئی پارٹی کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پنجاب اسمبلی میں AAP کی جیت کے بعد پارٹی ملک بھر میں اپنی موجودگی کو بڑھانا چاہتی ہے۔ جنوبی ہند میں بھی پارٹی نے اپنے سیاسی میدان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پارٹی نے سال 2023 میں کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں آج کرناٹک میں سینئر آئی پی ایس افسر بھاسکر راو¿ کو پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے