ٹی وی رپورٹر پر چیتے کاحملہ، رپورٹر زخمی
بیدر۔ 10/اپریل ( ناز میڈیا اردو ) ٹی وی رپورٹر پر چیتے نے حملہ کردیا اور وہ بے جگری سے لڑتے ہوئے زخمی حالت میں اسپتال پہنچاجہاں وہ زیرعلاج ہے۔
https://youtu.be/P1W5qGpcY4E
Video ko like share subscribe zarur Karen
آج اتوارکو رکن قانون سازکونسل جناب اروندکماارلی نے بیدر کے سرکاری بریمس اسپتال پہنچ کر ٹی وی رپورٹرکی مزاج پرسی کی اور ان سے چیتے کے حملہ کئے جانے کی تفصیلات حاصل کیں۔ تفصیلات کے بموجب 8/اپریل کو سنجیوکما ربکا نامی ٹی وی رپورٹر 9:30بجے دن نیوزبنانے کی غرض سے جنواڑہ سے دوکیلومیٹر اندر گئے تھے کیونکہ ان کے بموجب وہاں 50-60لاکھ روپئے کی مالیت کاسرکاری سامان ایسے ہی پڑا ہواتھا۔اچانک ان پرایک چیتے نے حملہ کردیا۔ چونکہ انھوں نے سمجھ لیاتھاکہ اب جان بچانی مشکل ہے اسلئے وہ نہتے ہی چیتے سے بھڑگئے اور ایک زور کی ٹکر چیتے کے سینے پر ماری تو چیتا گرگیا۔ چیتا جب گرا توانہیں وہاں سے فوری ہٹنے کاموقع مل گیا۔ وہ وہاں موجودایک بڑے سے پائپ کے پیچھے چھپ گئے۔وہ کافی زخمی ہوگئے تھے۔ بڑی مشکل سے جان بچاکر ایک شخص کی مدد سے جنواڑا اسپتال پہنچے۔ وہاں سے بریمس اسپتال
پہنچے۔ جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ ان کے دائیں پیر، مونڈھا اورہونٹ تینوں مقامات پر ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ وہ ڈاکٹر بسواراج کے زیرعلاج ہیں۔ اروندکمارارلی ایم ایل سی نے ڈاکٹرسے بھی بات چیت کی۔ انہیں بہتر علاج کرنے کی ہدایت دی۔ا ور ضلع انتظامیہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جنگلات کے افسر کے ذریعہ تحقیقات کی جائے کہ آخر چیتا آبادی کے قریب کس طرح پہنچا۔اس موقع پر بریمس ڈائرکٹر چندرکانت چلرگی بھی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد امجد حسین نے دی ہے۔واضح رہے کہ 8/اپریل ہی کو بگدل اور برور کے درمیان چیتا دیکھے جانے کی اطلاع وہاں کے افراد نے دی ہے لیکن جس کی تصدیق محکمہ جنگلات کے افسر نہیں کررہے ہیں۔کیا عجب کہ بگدل اور برور کے اطراف واکناف بھی چیتا پایاجائے۔ کیونکہ بیدر میں بہت زیادہ ہرن پائے جاتے ہیں ہوسکتاہے وہ ہرنوں کاشکار کے لئے چیتے نکل پڑے ہوں۔
0 تبصرے