ریڈ روز اسکول بیدر کی جانب سے کو ویڈ متاثرین کے بچوں کو مفت تعلیم
بیدر 16 اپریل ( ناز میڈیا اردو ) محترمہ عشرت بین صاحبہ صدر معلمہ ریڈروز پرائمری و ہائی اسکول بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کر کے بتایا ہے کہ بیدر شہر میں کوویڈ سے متاثر ہوکر کئی افراد کی موت واقع ہوگئی ہے اور کئی افراد معاشی طور پر کمزور ہوگئے ہیں ۔ ایسے خاندانوں کے ذہین طلباء حصول تعلیم کیلئے بڑے پریشان ہیں ۔ ایسی صورتحال میں بیدر شہر کا معروف تعلیمی ادارہ رائل ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ریڈ روز پرائمری و ہائی اسکول انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ذہین بچوں کو ریڈ روز پرائمری اسکول و ہائی اسکول بیدر کے جماعت پنجم تا نهم ( انگریزی میڈیم میں ایک اہلیتی امتحان لے کر ان کی تعلیمی قابلیت پر تعلیمی کفالت کرتے ہوۓ مفت داخلہ اور مفت تعلیم دینے کا سنہرا موقع فراہم کر رہا ہے ۔ اہلیتی امتحان 24 را پر میل 2022 کو 10 بجے تا 12 بجے رہے گا ۔ذہین طلباء اپنا نام 23 اپریل تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ان موبائیل نمبرس ، 9448582897،08482230030 9886681786 پر دفتری اوقات کار میں رابطہ کر سکتے ہیں ۔
0 تبصرے