ظہیرآباد میں جماعت اسلامی کاخطاب عام جناب محمد آصف الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک بیدر

ظہیر آباد میں جماعت اسلامی کاخطاب عام جناب محمد آصف الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک بیدر


ظہیرآباد19اپریل( ناز میڈیا اردو ) جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد شعبہ اسلامی معاشرہ کے زیر اہتمام خطاب عام بعنوان یوم الفرقان کل شام اسلامک سنٹر ظہیر آباد منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی جناب محمد آصف الدین رکن شوریٰ کرناٹک بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق آگیا باطل مٹ گیا باطل تو مٹنے ہی والا ہے غزوہ بدر 17/رمضان المبارک 2ہجری میں پیش آیا اسکو یوم الفرقان کہا جاتا ہے رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے انھوں نے مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ 


 اس جنگ کی اللہ کے رسول محمد صلعم نے  313مجاہدین کے ذریعہ صف بندی کی اور دشمنان اسلام کی 1000کی تعداد پورے جنگی سامان سے لیس تھی اس موقع پر اللہ کے رسول ﷺ نے دعا کی کہ اے اللہ یہ دین حق کی کل پونجی ہے اگر یہ نہ رہے تو صبح قیامت تک تیرا نام لینےوالا نہ رہے گا اللہ نے فرشتوں کے ذریعہ سے مدد کی اور جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ان موجودہ حالات میں مراسم عبودیت کافی نہیں ہے بلکہ جہاد کی کو شش کرنی پڑیگی ہمیں چاہئے کہ اشاعت دین اقامت دین اور دعوت دین کا کام کریں اس سے کسی کو مفر نہیں ہے اس اجتماع کاآغاز برادر محمد عدنان کی تلاوت قرآن وترجمانی سے ہواامیرمقامی محمدناظم الدین غوری نےافتتاحی کلمات اداکئےسیدروف نے نظامت کی معاون امیرمقامی محمد معین الدین نے اظہار تشکر کیا سیکریٹری اسلامی معاشرہ محمد قیصر غوری ا ایس آئی او اورأئی وا ئی ایم کے نوجوانوں نے دعوت افطار کے انتظامات کئے اس موقع پر معززین شہر اورنوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے