جعلی دستخط کے ذریعہ بینک کھاتہ داروں کی رقم کاغبن ظہیرآباد میں بینک میجر اور کیا شیئر گرفتار ، ڈی ایس پی شنکر راجو کا انکشاف

جعلی دستخط کے ذریعہ بینک کھاتہ داروں کی رقم کاغبن ظہیرآباد میں بینک میجر اور کیا شیئر گرفتار ، ڈی ایس پی شنکر راجو کا انکشاف


ظہیرآباد 25اپریل ( ناز میڈیا اردو )ظہیرآباد کے ایک بینک کے دو اہم عہدوں پر فائز ملازمین نے می بھگت سے بینک کے کھاتے داروں کی جعلی دستخطوں کے دو چرس کے ذریعہ بینک کے 94 لاکھ روپوں کا نین کرتے ہوۓ اسے اپنے ذاتی اغراض کے لئے استعمال کیا ہے ۔


 اس امر کا انکشاف ڈی ایس پی ظہیرآ بادشنکر راجو نے یہاں پولیس اسٹیشن ظہیرآباد میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ ظہیر آباد پولیس اسٹیشن میں تحقیقات کے لئے اس وقت سامنے آیا جب کہ بینک آف بروڈو ریجنل آفس تلنگانہ جنوب حیدرآباد کے اسٹنٹ جنرل میجر کورا کنٹی وجے راجو نے اس ضمن میں ایک شکایت درج کراتے ہوۓ شبہ ظاہر کیا تھا کہ بینک آف بروڈ پظہیرآباد برانچ کے منجر آئی جگدیش اور اسی بینک کے کیا شیئر اے راجو نے آپسی تال میل کے ساتھ بینک کے کھاتے داروں کی جعلی دستخطوں کے دو چرس کے ذریعہ 94 لاکھ روپوں کا مین کیا ہے اور یہ ساری کارروائی 11 اپریل 2022 سے لے کر 18 اپریل 2022 تک انجام دی گئی ہے ۔ اس خصوص میں سب انسپکٹر پولیس اسٹیشن ۔ ظہیر آ باد ٹاؤن کے سری کانت نے مختلف دفعات مقدمہ درج کرتے ہوۓ تحقیقات کا آغاز کردیا اور تفتیش کے دوران دستاویزی شواہد اکٹھا کرنے کے علاوہ گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے تو پت چلا کہ مذکورہ روپیوں کے نین میں بینک منیجر اور بینک کیا شیئر ملوث ہیں ۔ پولیس نے مذکورہ دونوں خاطی عہد یداروں کو گرفتار کرتے ہوۓ انکے قبضہ سے 24 لاکھ 3 ہزار روپے کی رقم کے علاوہ دومو بائیل فون اور کچھ ڈیبٹ کارڈس بھی برآمد کر لئے ۔ ڈی ایس پی شنکر راجو نے مزید بتایا کہ شواہد کے طور پر مذکورہ بینک کے چند ایک کھاتوں کو منجمد کر کے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمین سے ما باقی رقم برآمد کر لی جائے گی ۔ اس موقع پر ملزمین کو میڈیا کے روبرو پیش کیا گیا تھا ۔ پریس کانفرنس میں سرکل انسپکٹر ظہیر آبادٹوٹا بھوپتی ، ایس آئی سری کانت کے علاوہ دیگر کاسٹبلس موجود تھے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے