مسجد حرام میں فوٹو اور ویڈیو گرافی گریز کا سے مشورہ

مسجد حرام میں فوٹو اور ویڈیو گرافی گریز کا سے مشورہ


ریاض30 اپریل ( ناز میڈیا اردو ) حرمین شریفین میں فوٹو اورویڈیو گرافی سے احترام کرنے انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار ہدایتیں جاری کی گئی لیکن معتمرین ا ورزائرین اس عمل سے باز نظر نہیں آتے ۔ اس سلسلہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ' زائرین خانہ کعبہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو گرافی سے گریز کریں ۔ یکسو ہوکر عبادت کریں ۔ حد سے زیادہ فوٹو گرافی عبادت کے ماحول کو متاثر کررہی ہے ۔وزارت حج و عمرہ نے ٹوئیٹر پر بیان میں کہا کہ ' مسجد الحرام میں عمرے کے دوران فوٹو گرافی عبادت میں خلل پیدا کرتی ہے ۔ فوٹو گرافی کے دوران قریب سے گزرنے والوں کی روحانی کیفیت متاثر ہوتی ہے ' ۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ '' جو لوگ زائرین میں فوٹو گرافی اور ویڈیو میں دلچسپی رکھتے ہوں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ طواف و سعی اور نماز کے د وران دوسرے زائرین کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں الجھن میں نہ ڈالیں ۔وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی ہدایت جاری کی کہ رمضان کے آخری عشرے میں اژدھام کے پیش نظر زائرین نئے ماسک کا استعمال کریں اور ساتھ میں زیادہ سامان نہ رکھیں ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے