بسواکلیان میں 23 ، 24 اور 25 مئی 2022 کو عرس شریف حضرت شیر سوار المعروف حضرت راجہ باگ سوار علیہ رحمہ
بسواکلیان 21 مئی ( ناز میڈیا اردو ) بناب خواجہ محمد مصباح لحسن جاگیر دار جانشین سجادہ نشین کے پر لیس ریلیز کے مطابق بسواکلیان میں 24 ، 23 اور 25 مئی 2022 کو عرس شریف حضرت شیر سوارالمعروف حضرت راجہ باگ سوار علیہ رحمہ منایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق 23 مئی 2022 مطابق 21 شوال المکرم 1443 ھ بروز پیر کو بعد نماز مغرب جلوس صندل مبارک قلعہ کلیانی تارگاه شیر سوار علیہ رحمہ تک نکالا جائے گا ۔ قبل از میں بارگاہ حسین قلعہ کلیانی میں محفل میلادخوانی محفل سماع منعقد ہو گا ۔ جس میں حیدر آباد کے معروف قوال غلام نبی صاحب منقبتی کلام پیش کر یں گے ۔24 مئی 2022 مطابق 22 شوال المکرم بروز منگل قبل نماز فجر سم صندل مالی بدست سجاد نشین انجام پاۓ گی ۔ اس کے بعدہ بعد نماز فجر ذکر اللہ جہری یہ طریقہ سلہ مائہ چشتیہ منعقد ہو گا ۔
جس میں کثیر تعداد میں لوگ شرکت فرمائیں گے ۔ اسی روز بعد نماز مغرب سم چراغاں اور بعد نماز عشاء جلوس جھیلہ کی قلعہ کلیانی تابار گاہ حضرت شیر سوارآمد ہو گی ۔ محفل چراغاں کے بعدا حالیہ بارگاہ حضرت شیر سوار میں جلہ بہ فیضان اولیا ءاللہ منعقد ہو گا ۔ جس میں مہمان مقرر کی حیثیت سے حضرت مولاناسیدرضوان پاشاہ قادری لا بالی بانی قرآن کیڈ می حیدر آباد خطاب فرمائیں گے ۔اس موقع پر مہمان شرکاء میں حضرت سید شاہ حمد حسینی برادر سجادہ نشین کولم پلی گلبرگہ اور حضرت سید شاہ حفیظ اللہ حسینی سجادہ نشین کولم پلی محبوب نگر کے علاوہ دیگر مہمانان میں مقامی بیرونی مشائنین سجادگان اور خلفاء عظام شرکت فرمائیں گے ۔ جلسے کا آغاز جناب خواجہ مصباح محسن جاگیر دار چشتی نظامی شیر سواری کی قرائت کلام اللہ سے ہو گا ۔ اجلاس کی نظامت مسرور نظامی لیکچر را نجام دیں گے ۔ نعت ومنقبت کی محفل میں حضرت الحاج خواجہ معین الدین سہر وردی انجینئر گلبر کہ نعتیہ کلام پیش کر یں گے ۔اس علاوہ حضرت خواجہ نوراحمد شاہ قادری چشتی نظامی شیر سواری حید ر آباداور حضرت عبدالجبار صاحب چشتی نظامی شیر سواری نعت ومنقبت کانذرانہ پیش کر لیں گے ۔ 25 مئی بروز چہار شنبہ مطابق 23 شوال المکرم کو بعد نماز عشاء سماع منعقد ہو گا ۔ جس میں حیدر آباد کے مشہور ومعروف قوال رفیق دلدارو ہمنوا منتخب کلام پیش کر یں گے ۔ محفل سماع کے موقع پر نامور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کر یں گے ۔ تمام مراسم عرس شریف جلسہ فیضان اولیا اللہ کی سر پرستی نگرانی تقدس مآب پیر طریقت حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیر دارشاه نور چشتی نظامی شیر سواری سجادہ نشین متولی بار گاہ حضرت خواجہ سید تاج الدین با باشیر سوار المعروف حضرت احبہ باگ سوار حمت اللہ علیہ سواکلیان ضلع بیدر ۔ کر ناٹک اسٹیٹ فرمائیں گے ۔ دفتر تولیت کی جانب سے تمام عاشقان اولیاء اللہ سے مراسم عرس شریف میں شرکت فرمانے کی اپیل کی گئی ہے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے