عازمین حج کی تربیت کیلئے 8 مراکز کا قیام
بنگلور ۔ 21 مئی ( ناز میڈیا اردو ) کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی بنگلور کے ایگزیکٹو آفیسر کے پریس نوٹ کے مطابق کر نا ٹک اسٹیٹ حج کمیٹی سال 2022 ء کے عازمین حج کی تربیت کیلئے پوری ریاست کے 8 مقامات پر تربیت دینے کانظم کر چکی ہے جس کی تواریخ کا آج اعلان کر دیا گیا ہے تا کہ تربیتی علم کی روشنی میں عازمین حج بہ آسانی حج کا فریضہ انجام دے سکیں ۔ 21 مئی کوشموگہ کے مسلم ہاسٹل میں پہلا تر بیتی پروگرام ہوگا جس میں شموگہ ، ہاسن اور چکمگلور کے عازمین تح حصہ لیں گے ۔ 22 مئی کو ہبلی کے نہروڈ گری کالج میں دھارواڑ ، واڑ ، ہاوسیری ، گدگ ، بیلگام اور نارتھ کنڑا کے عازمین حج کوتربیت دی جائے گی ۔ 23 مئی کو وجے پورا کے انجمن کالج میں وجے پورا اور باگل کوٹ کے عازمین حج کا پروگرام ہوگا ۔ 24 مئی کو منگلور کے اڈ کا کمیونٹی ہال ، بیگم پاڑی میں دکشن کنڑا ، اڈ پی اور کوڈ کو ، 25 اور 26 مئی کو کلبرگی کے مغل فنکشن ہال میں کلبرگی ، بیدر ، یاد گیر ، را بخور ، کوپل ، بیلاری اور وجئے نگر ، 26 مئی کو میسور میں میسور ، منڈ یا اور چامراج نگر ، 28 اور 29 کو بنگلور کے حج بھون میں بنگلور اربن ، بنگلور رورل ، کولار ، چکبالا پور ، رام نگرم اور ٹمکور ، اسی طرح 30 مئی کو داؤ نگیرے کے راج محل کمیونٹی ہال میں داؤ نگیرے اور چترادرگہ کے عازمین حج کی تربیت کا پروگرام ہوگا ۔ عازمین حج کے ان تربیتی پروگراموں میں حج کمیٹی کے ریاستی چیر مین جناب رؤف الدین کچہری والے اور اراکین ریاستی حج کمیٹی شامل رہیں گے ۔
0 تبصرے