ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے حسب روایت قدیم انتہائی خضوع وخشوع کے ساتھ نمازعیدادا کی

ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے حسب روایت قدیم انتہائی خضوع وخشوع کے ساتھ نمازعیدادا کی


 بیدر 5 مئی ( ناز میڈیا اردو ) نمازعیدالفطر کے پرمسرت موقع پر بیدراورضلع بیدر کے مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عیدالفطر کے خصوصی اجتماعات ہوئے منعقد ہوۓ جہاں پر ہزروں کی تعداد میں مسلمانوں نے حسب روایت قدیم انتہائی خضوع وخشوع کے ساتھ نماز عید ادا کی ۔ نماز عیدالفطر کا سب سے بڑا مرکزی اجتماع محمد آباد بیدر کی قدیم تاریخی عید گاہ میں دیکھا گیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے ٹھیک 10 بجے سر بسجود ہوکر نمازعیدالفطرادا کی نماز سے قبل مولانامفتی حافظ محمد جاویداحمد نظامی امام وخطیب موتی مسجد بیدر نے مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ جب عید سعید کا دن - آتا ہے تو اللہ تعالی فرشتوں کو روۓ زمین پر بھیجتا ہے اور فرشتے ہرگلی ہر جگہ سے ندا کرتے ہیں۔اۓ مسلمانوں اورب کریم کی بارگاہ میں میں جوثواب جزیل سے سرفراز فرمانے والا ہے ، جب ایمان والے عیدگاہ میں جمع ہوتے ہیں تو رب العالمین ان کے اجتماع کو دیکھ کر فرشتوں کے درمیان فخر فرماتا ہے ۔ اور فرماتا ہے کہ فرشتوں اس شخص کی جزاء کیا ہے جو اپنے کام کو پورا کر لیتا ہے ، تو فرشتے عرض کرتے ہیں باری تعالی اس کی اجرت دی جائے ، اللہ تعالٰی فرماتاہےاے فرشتو تم گواہ رہو کہ میں اس اجتماع میں آنے والوں کی مغفرت کر دی ہے ، اور فرما تا ہے جب تک بندے میرے احکامات کا پاس ولحاظ رکھیں گے میں ان کی پردہ پوشی کرونگا ، اور حد سے تجاوز کرنے والوں کے سامنے رسوا نہیں کرونگا ، جہاں مسلمانوں کو خوشی کا اظہار کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہیں پر غریبوں کو بھی اپنی خوشی میں شامل کرنے کیلئے صدقہ فطر کو واجب کیا ہے تا کہ غریب بھی عید کی خوشی منا سکے صدقہ فطر کے ذریعہ اللہ تعالی روزے کی حالت میں کی گئی کوتاہیوں کو معاف کر دیتا ہے ، حضورﷺ نے فرمایا بندے کا روزہ زمین و آسمان کے درمیان رہتا ہے جب تک کہ صدقہ فطر ادانہ کرے ۔ جناب مولاناعبدالغنی خان صاحب خطیب عیدگاہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کی خوشی اس بندے کی ہے جو رمضان کی پابندیوں میں رہ کر اللہ کی رضا کیلئے رمضان المبارک کے روزے اور عبادتیں کی ۔ انہوں نے عیدالفطر کی نماز کا طریقہ بتایا اور امامت فرمائی اور خطبہ دیا۔نماز سے پہلے عیدگاہ کمیٹی کے معتمد عمومی جناب سید مبشر علی ابو نے عید گاہ کی کارکردگی پرتفصیلی روشنی ڈالی صبح 9 بجے سے ہی مصلیان کی آمد کا سلسلہ جاری تھا اور عیدگاہ کا اندرون حصہ پر ہو چکا تھا ۔ نماز کے قائم ہونے تک نمازیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔ جناب محمد جواداحمد صدرعیدگاہ ، اورعہد یداران وارکان مجلس انتظامی کمیٹی کی نگرانی میں مصلیان کے لیے وضو ، میٹھے پینے کا پانی  اور نماز ادا کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر خصوصی انتظامات کئے تھے ۔ بیدر کے نوجوان رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان کی عیدگاہ آمد پر ان کا مصلیان نے استقبال کیا اور بغلگیر ہوکر مبارکبادی ۔ جناب مولاناعبداغنی خان صاحب خطیب عیدگاہ نے دعافرمائی کہ اللہ ہم سب کو صالح اعمال ، نماز یں ، قیام الیل ، روزہ اور تمام نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرماۓ۔دعا کے فوری بعد مسلمانوں نے ایک دوسرے کو بغلگیر ہوکر مبارکباددی ۔ جامع مسجد بیدر میں مولانامفتی محد فیاض الدین نظامی اور رائل فنکشن ہال لال واڑی میں مولانا مجیب الرحمن قاسمی نے نمازعید کی امامت کی اور خطبہ دیا ۔ مسجد حضرت پیرفائی ، ہمنا آباد ، بھالکی ، بسواکلیان ، آوراد ، بگدل شریف ، مناکھلی چنگو پہ رائیور کی بھینی مجہول ، کٹھانہ نہلی جمیلا پور املاپور میلور ، چیری ، اشٹور ، اور مختلف مساجد میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے خضوع وخشوع کے ساتھ نمازعیدالفطرادا کی نظم وضبط کی برقراری کے لیے پولیس کے انتظامات وسیع تر پیمانہ پر دیکھئے گئے لیکن سرکار بسوں کا چالور ہنے سے مصلیان عید گاہ کوئی ایک دشواریوں سے گذرناپڑا۔اسی طرح نیوبس اسٹانڈ کے روبروسٹرک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں جس کے باعث چار پہیئے اور تین پہیئے والے سواریوں کو روکا جارہا تھا ۔ جس کے باعث مصلیان عید گاہ کو تکالیف سے گذرنا پڑا۔عیدگاہ بیدر کے جانب جنوب محکمہ بلدیہ کی نگرانی میں ایک خصوصی خیمہ نصب کیا گیا تھا جہاں سابق ریاستی وزیرجناب بنڈ ما قاسم اور محمد رحیم خان اور دیگر عوام کے منتخب نمائندے قائدین نے  مصلیان کو مبارکباد دے رہے تھے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے