عظیم الشان جلسہ فیضان اولیاء نعتیہ منقبتی تہنیتی مشاعرہ کا انعقاد
حیدرآباد27مئی ( ناز میڈیا اردو ) بزم علم و ادب حیدرآباد و بزم ترابیہ بنگلور کے زیر اہتمام جلسہ فیضان اولیاء نعتیہ منقبتی تہنیتی مشاعرہ کا شایان شان پیمانے پر حیدرآباد میں حضرت سید زین العابدین ترابی (بانی و صدر بزم ترابیہ خانقاہ ترابیہ و ترابیہ و ویلفیر ٹرسٹ بنگلور کرناٹک) کی زیر نگرانی انعقاد عمل میں آیا
اس موقع پر گلدستہ ترابیہ دوم کی رسم رونمائی انجام دی گی اور مدعو شعراء کرام و مہمانان کو تہنیت پیش کی گی۔ جلسہ فیضان اولیاء سے حضرت مولانا حافظ سید شاہ کلیم اللہ حسینی کاشف پاشاہ قبلہ (نبیرہ سرکار بندہ نواز گیسو دراز ر ح) اور حضرت مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی (صدر سیرت کمیٹی مغلپورہ حیدرآباد) نے اپنے خطابات سے نوازہ اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ریاست تلنگانہ کے نامور اولیاء اللہ و بزرگانِ دین سے وابستہ مشائخین عظام شرکت کی جلسہ کا آغاز قاری انیس احمد قادری کی قرآت کلام پاک اور جناب زاہد ہریانوی کی نعت رسول سے ہوا
۔ جلسہ کے فوری بعد نعتیہ منقبتی و تہنیتی مشاعرہ ممتاز و معروف شاعر جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں محبوب نگر کی صدارت میں منعقد ہوا اس مشاعرے میں نامور و ممتاز شعراء کرام شاعر خلیج جناب جلیل نظامی ،،جناب ظہیر ناصری،جناب نور آفاقی،جناب یوسف روش،جناب زعیم ذومرہ،ڈاکٹر نادر المسدوسی،جناب اطیب اعجاز، جناب مبین احمد زخم یادگیر کرناٹک ،قاری انیس احمد انیس قادری ،جناب ظہور ظہیرآبادی جناب سلطان بن سعید،جناب سلیم الہامی نے کلام سنانے کی سعادت حاصل کی ۔نظامت کے فرائض جناب ظہور ظہیرآبادی نے انجام دیا حضرت سید زین العابدین نے تمام کا شکریہ ادا کیا
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے