ایم اے قادر فیصل رکن میڈیا اکریڈیٹیشن کمیٹی ضلع سنگاریڈی نامزد

ایم اے قادر فیصل رکن میڈیا اکریڈیٹیشن کمیٹی ضلع سنگاریڈی نامزد

سنگا ریڈی مئی29 ( ناز میڈیا اردو ) مسٹر اروند کمار کمشنر  انفارمیشن پبلک ریلیشن  ڈیپارٹمنٹ تلنگانہ  نے ضلع سنگا ریڈی میڈیا اکریڈیشن کمیٹی کا جی او  جاری کرتے ہوئے ایم اے قادر فیصل سینئر جرنلسٹ کو رکنم یڈیا اکریڈیٹیشن کمیٹی ضلع سنگا ریڈی نامزد کیا ہے۔

 جس پر ایم اے قادر فیصل سینئر جرنلسٹ صدر اردو جنرلسٹ فورم متحدہ ضلع میدک و ریاستی  سیکریٹری ٹی یو ڈبلیو  جے  رکن میڈیا اکریڈیٹیشن کمیٹی نے کہا کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے کے لیے ممکنہ کوشش کریں گے ضلع کے جرنلسٹس  کے مسائل کی یکسوئی انکی اولین ترجیع ہے۔ انھوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا ہیکہ وہ  محکمہ پبلک ریلیشن کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق اکریڈیٹیشن کارڈ کے لیے  اپنے ادارہ  سے مراسلہ حاصل کرتے ہوئے جلد سے جلد آن لائن فارم داخل کریں۔ آخری تاریخ 4 جون ہے۔ ایسے صحافی جن کے  اخبارات  کے ایمپینل نھیں ہوے ہیں وہ مایوس نہ ہو بلکہ اپنا صحافتی سفر جاری رکھیں اور عوامی مسائل کو بے باک طور پر پیش کریں۔ٹی یو ڈبلیو جے ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے نمائندگی کرتے آئی ہے اور کر رہی ہے صحافیوں کے علاج اور ڈبل بیڈ روم کے لئے حکومت کو توجہ دلوائی ہے جانب ایم اے قادر فیصل  کو رکن میڈیا اکریڈیشن کمیٹی ضلع نامزد کرنے پر ایم اے خالق حسینی' رفیق نوری ۔ مسعود امتیاز خان۔ شیخ عارف۔ حاجی علی۔ ایم اے متین ۔ شمس الدین ۔ اکمل ملنگی ۔ طیب علی۔ محبوب غوری۔ انور۔ سید منیر ۔ حسب پٹیل اور دیگر جرنلسٹس  نے مبارکباد دی۔ سنگاریڈی میں اردو تیلگو صحافیوں نےبکثرت شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوے تہنیت پیش کی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے