اترپردیش حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے افرادخاندان سے بنڈپا قاسم پور نے ملاقات کی
بیدر 31 مئی( ناز میڈیا اردو )ضلع بیدر کے سلطان پور علاقے میں چھ افراد کی آخری رسومات پیر کی شام بیدر ضلع کے شہر سلطان پور میں ادا کی گئی ۔ سابق وزیر ، جے ڈی ایس پیلیچر پارٹی ڈ پٹی ، جے ڈی ایس کور کمیٹی چیئر پرسن ، بنڈپا قاسم پور چھ افراد کے آخری رسومات میں شریک ہوۓ ۔اس موقع پر ایم ایل اے بنڈ پا قاسم پور نے کہا یہ افسوسناک ہے کہ اتر پردیش میں ایک خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں سے ایک خاندان کے چار اور دوسرے خاندان کے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اشٹو رگاؤں کا ایک اور شخص اس سانحے میں مر گیا ہے ۔ میں نے حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ المناک حادثے کے متاثرین کے خاندان کو مد دفراہم کرے۔اتر پردیش میں خوفناک سانحہ سے بہت دکھ ہوا ۔ پروردگار حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی روحوں کوسکون دیں اور ان کے خاندان کو دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے ۔ میں حکومت سے اپیل کرتاہوں کہ وہ زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کر میں اور ہسپتالوں میں علاج کرائیں ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ متاثرین جلد صحت یاب ہو جائیں ۔ اس موقع پر جے ڈی ایس کے ضلعی صدر رمیش پاٹل سولا پور ساتھ تھے
0 تبصرے