کرونا سے فوت ہوۓ افراد کے بچوں سے وزیراعظم نےویڈیو کانفرلیس سے رابطہ کیا تعلیم کے علاوہ یوگا لازمی جز ہونا چاہئے ۔

کرونا سے فوت ہوۓ افراد کے بچوں سے وزیراعظم نےویڈیو کانفرلیس سے رابطہ کیا تعلیم کے علاوہ یوگا لازمی جز ہونا چاہئے ۔


بیدر 31 مئی ( ناز میڈیا اردو ) وزیراعظم نریندرمودی نے آج یہاں ان بچوں سے ویڈیو کانفریس سے رابطہ قائم کیا جن کے ماں پاپ کرونا کے سبب انتقال کر گے تھے کہا کہ میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور ماں پاپ کا بدل تو نہیں لایا جاسکتا ہے لیکن غریب طلباء کوتعلیم جاری رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہرممکن سہولت فراہم کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ ایسے بچوں کی اچھی تعلیم کے لیے ان کے گھروں کے قریب ہی سرکاری یا پرائیویٹ اسکولوں میں ان کا داخلہ کرایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اگر کسی بچے کو پروفیشنل کورس یا اعلی تعلیم کے لیے قرض کی ضرورت ہے تو پی ایم کیئرز اس میں بھی مددکرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری روزمرہ ضروریات کے لیے دیگر اسکیموں کے ذریعے ان کے لیے ماہانہ 4000 روپے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ایسے بچے اسکول کی تعلیم مکمل کر لیں گے تو مستقبل کے خوابوں کے لیے مزید رقم کی ضرورت ہوگی ۔اس کے لیے 18 سے 23 سال کے نوجوانوں کو ہر ماہ وظیفہ ملے گا اور  جب بچے 23 سال کے ہو جائیں گے تو انہیں 1000000 روپے کی یکمشت امداد دی جاۓ گی ۔مسٹر مودی نے کہا کہ پی ایم کیئر فار چلڈرن کے ذریعے بچوں کو آیوشان ہیلتھ کارڈ بھی دیا جا رہا ہے ۔ اس سے انہیں پانچ سال تک مفت علاج کی سہولت بھی ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک پی ایم کیٹرز کے ذریعے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یہ کوشش کسی ایک شخص تنظیم یا حکومت کی محض کوشش نہیں ہے ، ہمارے کروڑوں ہم ڈلنوں نے اپنی محنت اور پینے کی کمائی پی ایم کیٹرز میں دی ہے ۔ ۔ اس دور آن سی ای اوز مرہ ٹیم نے ان بچون کی ستائش کی اور ان کو مختلف سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا جن کے والد ین کرونا کا شکار ہو چکے ہیں ۔ اس پروگرام میں وزیر براۓ ترقی اطفال سمرتی ایرانی نے بھی حصہ لیا

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے