صفائی کرمچاری معاشرے کی آخری کمیونٹی ہیں۔اس کا خاص خیال رکھا جاۓ ۔ایچ ہنومنتیا
بیدر13مئی ( ناز میڈیا اردو )ایچ ہنومنتپا نےکہا صفائی کرمچاری معاشرے کی آخری کمیونٹی ہے اور اگر وہ ایک دن بھی کام نہیں کرتے ہیں تو ہم ندہ نہیں رہ پائیں گے اس لیے ان کا خصوصی خیال رکھا جاۓ گا ۔ یہ بات انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس کے ہال میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں کہی ۔
پچھلے سال ، 4 مہینے پہلے ، ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر کے طور پر ، انہیں ریاست کے 25 اضلاع کا دورہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا تا کہ شہری حالات کا مطالعہ کیا جا سکے اور اس کمیونٹی کو مرکزی چینل پر لایا جا سکے۔کارپوریشن کے سابقہ منصوبوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ نئی اسکیم کو بھی لاگو کیا جاۓ گا ۔ شہری کارکنوں کے بچوں میں ٹیب تقسیم کرتے ہوۓ ان کے بچوں کی تعلیم پر زور دیا جاۓ ۔ گا ۔ ریاست میں 1 لاکھ 43 ہزار صفائی کارکن ہیں ، 2013 کے ایک سروے کے مطابق 5080 دستی صفائی کرنے والے ہیں ، اور اگر سروے کریں تو یہ تعداد 10 ہزار ہوگی ۔انہوں نے کہانئے پروجیکٹ کے تحت ریاست کے 10 میٹرو پولیٹن علاقہ ۔ بنگلور ، میسور ۔ بیگاوی کلبرگی سمیت ان 10 شہروں میں کام کرنے والی خواتین میں 1 لاکھ روپے کی 400 سے زیادہ الیکٹرک بائیک تقسیم کی ہیں
0 تبصرے