62 لاکه روپیه مالیتی گانجه ضبط و تباه
بیدر 28 جون ( ناز میڈیا اردو ) منشیات کے اشیاء کی منتقلی سمیتی کی جانب سے بین الاقوامی منشیات مخالف یوم کے پیش نظر مختلف معاملات میں مضبط کئے گئے جمل ۔62 لاکھ روپی مالیتی گانجہ اور دیگر منشیات کے اشیاء کا اتوار کے دن تباہ کر دیا گیا ۔ شہر کے نواحی علاقہ کے مختلف معاملات میں ضبط کئے گئے منشیات کو جلا کر راکھ کر دیا گیا مضلع پولس ایس پی ڈی کشور بابو کی قیادت میں اڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ مہیش سنگھنا در ، بیدر ڈی وائی ایس پی کے ایم ستیش بھالکی ڈی وائی ایس پی پرتھوی شنکر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے علاقائی اسٹنٹ بھیم ریڈی ، ڈی ای او دهنراج ، نارائن راؤ ، ڈی پی آر پی سی پی آئی پلیار تھوڈ ۔ پی ایس آئی پی روی کمار ، ہیڈ کانسٹبل سنیل لچکندے ، گورکھ ناتھ کی موجودگی میں گانجہ کو ضائع کیا گیا ۔ ضلع کے11 پولیس اسٹیشنوں کے پی ایس آئی اور عملہ حاضر تھے ۔
0 تبصرے