حضرت خواجہ بندہ نواز گلبرگہ کی آج سے عرس تقاریب صنعتی نمائش کا انعقاد ، ملک بھر سے زائرین کی شرکت

حضرت خواجہ بندہ نواز گلبرگہ کی آج سے عرس تقاریب صنعتی نمائش کا انعقاد ، ملک بھر سے زائرین کی شرکت

گلبرگہ ۔16 جون ( ناز میڈیا اردو ) خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کے 618 | ویں عرس شریف کی سہ روزہ تقاریب 17,16,15 ذیقعدہ ، 16 , 17 , 18 جون جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو گلبرگہ شریف میں منائی جائیں گی ۔ نظام العمل 15 ذی قعدہ 16 جون | جمعرات کو حسب عمل در آمد قدیم بعد نماز عصر تاریخی | محبوب گلشن سے جلوس صندل مبارک روانہ ہوگا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا 10 بجے شب درگاہ شریف پہنچے گا ۔ ایک بجے شب مولانا الحاج ڈاکٹر سید شاه گیسودراز خسرو سینی سجادہ نشین صندل مالی -انجام دیں گے ۔16 ذی قعدہ 17 جون جمعہ کو جشن چراغاں اور 17 ذی قعد ہ 18 جون ہفتہ کو زیارت وختم قرآن مجید مقرر ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ 2 سال سے کو ویڈ 19 کی وجہ سے حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کا عرس شریف محدود پیمانے پر منایا گیا ۔ اس سال حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کا 618 واں عرس شریف عوامی سطح پر منایا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے بلا لحاظ مذہب وملت عقیدتمندان و زائرین شرکت کر سکتے ہیں ۔ پچھلے 2 سالوں سے عرس شریف محدود پانے پر منائے جانے کے پیش نظر شعتی نمائش خواجہ بازارمنعقد نہیں ہوئی تھی لیکن اس سال 16 جون سے شروع ہور ہے عرس شریف حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز میں صنعتی نمائش خواجہ بازار بھی منعقد ہورہی ہے ، ملک بھر کے صناع اور تا جرصنعتی نمائش خواجہ بازار میں اپنی دکانیں لگا چکے ہیں ۔ عرس شریف حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز میں شرکت کے لئے ملک بھر سے بلا لحاظ مذہب و ملت عقیدت مندان و زائرین کی گلبرگہ آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ زائرین کی سہولت کے لئے کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا سے عرس اسپیشل سرکاری بسیں چلائی جارہی ہیں ۔ حیدرآباد سے گلبرگہ کے لئے عرس اپیشل ٹرین چلانے کے علاوہ دہلی ممبئی ، چینائی اور حیدرآباد کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں اسپیشل بوگیاں بھی لگائی جارہی ہیں ۔ گلبرگہ ریلوے اسٹیشن اور درگاہ شریف پر خصوصی ریلوے بکنگ سنٹرس قائم کئے جار ہے ہیں جبکہ درگاہ شریف سے نز ڈیشنل ہائی اسکول کے گراونڈ میں عرس انپیشل بس اسٹانڈ بنایا گیا ہے جہاں مختلف ریاستوں سے آنے والی سرکاری بسیں زائرین کو اتار میں کی گلبرگہ ریلوے اسٹیشن سے درگاہ شریف کے لئے اپیشل سٹی بسیں چلائی جائیں گی ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے