مسلمان جب تک نہیں چاہیں گے یکساں سیول کوڈ نافذ نہیں ہو سکتا بنات والا صاحب کی برسی پر گلبرگہ میں جلسہ یوم تحفظ شریعت کا انعقاد

مسلمان جب تک نہیں چاہیں گے یکساں سیول کوڈ نافذ نہیں ہو سکتا بنات والا صاحب کی برسی پر گلبرگہ میں جلسہ یوم تحفظ شریعت کا انعقاد


گلبرگہ27جون ( ناز میڈیا اردو )  ملک کے موجودہ حالات میں جبکہ مسلمان ایک نازک دور سے گذر رہے ہیں فخر ملت الحاج غلام محمو دبنات والا صاحب سابق ایم پی و قومی صدر انڈین یو نین مسلم لیگ جیسے بے لوث بیباک ملی قائد کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ اس خیال کا اظہار سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کیا ہے۔


 وہ فخر ملت الحاج غلام محمودبنات والا صاحب کی14ویں برسی کے موقع پر منعقد ہ جلسہ یوم تحفظ شریعت کو مخاطب کررہے تھے۔ یہ جلسہ انڈین یونین مسلم لیگ کے زیر اہتمام قائد ملت ہال متصل نیا محلہ گلبرگہ میں منعقد ہوا۔عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی قائدین نے اپنی مدبرانہ قیادت کے ذریعہ دستور میں ہندوستان کے مسلمانوں کو شریعت پر چلنے کے حقوق فراہم کروائے ہیں۔عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ آج کے علماء مسلم قائدین اور مختلف تنظیمیں چلانے والے قائدین کو انڈین یونین مسلم لیگ کے قائدین کی پاکیزہ زندگیوں اور ان کی ملی جدوجہد کی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے ایسی صورت میں وہ مسلمانوں کی بیباکانہ نمائندگی کرنے اور تحفظ شریعت کاحق اداکرنے میں کامیاب ہوں گے۔عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ آج یکساں سیول کوڈ کولاگو کرنے کی باتیں کی جاتی ہیں لیکن انڈین یونین مسلم لیگ کے قائدین اور اس دور کے مسلم اکابرین نے دستور میں اس بات کو یقینی بنا یا ہے کہ جب تک مسلمان نہیں چاہیں گے ہندوستان میں یکساں سیول کوڈ نافذ نہیں کیا جائے گا۔عزیز اللہ سرمست نے الحاج غلام محمودبنات والا صاحب کی ایم ایل اے،ایم پی اور بے باک و مدبر مسلم قائدکی حیثیت سے طویل خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مسلم قائدین میں اخلاص کی کمی پائی جاتی ہے اور یہی قیادت کی کمزوری کی بنیاد ی وجہہ ہے۔انہوں نے مسلم قائدین اکابرین اور مسلم مجاہدین آزدی،مسلم بادشاہوں کی تاریخ سے نئی نسل کو واقف کوانے پر زور دیا۔مولانا جا وید عالم قاسمی خطیب و امام مسجد قبا  اسلام آباد کا لونی گلبرگہ نے کہا کہ آج ٹی وی کے مباحثوں اور بیانات میں غلط پر وپگنڈہ کیا جاتا ہے کہ مسلم پرسنل لا کے قوانین دستور سے ٹکراتے ہیں جبکہ یہ حقیقت ہے کہ مسلم پرسنل لا کے قوانین دستور کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریعت اپلیکیشن ایکٹ 1937کے تحت دستور میں مسلمانوں کو مسلم پرسنل لا پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مولانا جاوید عالم قاسمی نے مزید کہا کہ اگر مسلمان اپنی زندگی شریعت کے مطابق گذاریں تو تحفظ شریعت کے جلسے منعقد کرنے یا پھر تحریک چلانے کی نوبت نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل شریعت پر عمل کرنے میں ہے۔مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے جلسہ کی صدارت کی۔مولانا محمد نوح نے صدارتی تقریر میں کہاکہ حکومت کی جانب سے جب جب بھی شریعت میں مداخلت کی کوشش کی گئی اس کے خلاف سب سے پہلے الحاج غلام محمود بنا ت والا صاحب نے ہی آواز اٹھائی۔ انہوں بنات والا صاحب کو دینی اور سیاسی قائد قرار دیتے ہوئے کہاکہ بنات والا صاحب ہمیشہ قرآن و سنت کو اپنے پیش نظر رکھتے تھے۔مولانا محمد نوح نے مولانا عبد الکریم پاریکھ خازن مسلم پرسنل لابورڈ کی بنات والا صاحب سے ملاقات کا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایاکہ جس وقت مولانا پاریکھ صاحب بنات والا صاحب سے ملاقات کے لئے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ قرآن مجیدکی 17تفا سیربنات والا صاحب کے ٹیبل پر موجود تھیں۔مولانا محمد نوح نے ٹائمس آف انڈیاکے حوالہ سے کہا کہ اس مشہور انگریزی اخبار نے 20،10اور 5بہترین پارلمینٹر ین کا انتخاب کیا تو بنات والا صاحب واحد ایم پی تھے جن کا نام تینوں فہرستوں میں شامل تھا۔جلسہ کا آغاز حافظ محمد مزمل طالب عالم مدرسہ مدینتہ العلوم گلبرگہ کی قرات کلام پاک سے ہوا۔مولانا عبدالقدیر باقوی نے نعت خوانی کا شریف حاصل کیا۔مبین احمد زخم صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع یادگیر نے خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام مختلف عنوانات پر اور مختلف موقعوں پر جلسے مشاعرے منعقد کئے جاتے ہیں۔آخر میں مولانا عبدالکریم باقوی خطیب و امام جامع مسجد نیا محلہ نے دعا ئے مغفرت کی۔خواجہ صدرالدین پٹیل جنرل سیکریٹر ی انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے شکریہ ادا کیا۔سجاد حسین صاحب نے نہا یت خوش اسلوبی کے ساتھ جلسہ کی کارروائی چلائی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے