جامع مسجد بیدر میں رکن اسمبلی رحیم خان کی جانب سے عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد
بیدر 6 جون ( ناز میڈیا اردو ) بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں بیدر ضلع کے عازمین حج کے حج تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوۓ جناب محمد رحیم خان رکن اسمبلی بیدر نے کہا کہ صاحب استطاعت ہرمسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ حج فرض ہے ۔ انھوں نے حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور اسمعیل ذبیح اللہ کے جذ بہ قربانی کو دلوں میں قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوۓ حاضرین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اولاد کودینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر میں ۔
جناب محمد رحیم خان نے عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 20 سال سے حج تربیتی پروگرام میں اللہ کی رضا کیلئے خدمات انجام دیتا آ رہا ہوں اور آخری سانس تک خدمات جاری رکھوں گا ۔ انھوں نے کہا کہ حاجی حج کے بعد کی زندگی کو نماز اور عبادات کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی عمل کرنے کی بات کہی ۔انھوں نے تمام عازمین حج سے گذارش ہے کہ بیدر اور ملک ہندوستان کی ترقی اور یہاں امن وامان کیلئے دعا کر میں ۔ پروگرام میں خصوصی طور پر عازمین حج کو تربیت کیلئے مدعو کئے گئے مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صدرنشین دار القضاء والافتاء حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوۓ روانگی سے واپسی تک کے مسائل 8 ذی الحجہ 12 ذی الحجہ کے تمام ارکان حج کی تربیت دی اور بتایا کہ ایک حاجی کالباس دو چادروں پر مشتمل احرام ہوتا ہے لیکن اس لباس کے پیچھے بے شمار صحتیں پوشیدہ ہیں جن م میں سب سے نمایاں ہے کہ اللہ کی ، بارگاہ میں حاضر ہونے کیلئے بجز وانکساری کا مظاہرہ کرنا ہے اور دوسرا یہ کہ انسان کو ان کی موت کی یادلا ناوغیرہ ۔احترام کے علاوہ طواف کعبہ عمرہ کے فرائض ہیں نیز صفاومروہ کے درمیان سعی اور تجامت کر نا عمرہ کے واجبات ہیں ۔ مناسک حج کی ادائیگی کے تمام مسائل سے واقفیت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ حج کے دوران فتح و فجور اورلڑائی جھگڑے سے اپنے آپ کو باز رکھنا چاہئے ۔مولانا نے عازمین کو ملی طور پر احترام باندھنے کا طریقہ ارکان حج ادا کرنے کے طریقے کی تربیت دی ۔ انھوں بتایا کہ آب زم زم خوب سیر ہو کر پیٹ بھر کر پینا چاہئے ۔ دو پہر کی نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانامحمد ایوب ندوی بھٹکلی نے حج کے فرائض پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔ جناب الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر معن خادم الحجاج ضلع بیدرنے تمام عازمین حج کوسفریج کی ترتیب اور ضروری ہدایات سے واقف کروایا ۔ شنشین پر اس تربیتی کیمپ کی صدارت کر رہے الحاج سید صغیر احمد صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر حج تربیتی کیمپ کی نگرانی کررہے جناب الحاج اختر محی الدین الحاج محمد ایازالحق نائب صدر انجمن خادم الحجاج حج کمیٹی کی جانب سے نامز دنمائنده خادم الحجاج محمد ریاض الدین قریشی خورشید احمد قادری ، حافظ محمد عتیق الرحمن رشادی حافظ عبدالحکیم صاحب مفتی عبدالغفار قامی مولانا عبدافنی خان خطیب عیدگاه بید محمد جواد احمد صدر عیدگا انتظامی کمیٹی بیدر را محمد غوث قریشی شریک معتمد انجمن الحاج محمد ابراہیم سابق مجلسی رکن بلد یہ تربیتی کیمپ کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوا ۔ رکن اسمبلی بیدر محمد رحیم خان نے تمام عازمین حج کی گلپوشی و شاپوشی کرتے ہوۓ نھیں بطور تحفہ بیاگ تقسیم کئے ۔ نائب صدر انجن دوم و داعی جلسه جناب محمد رحیم خان کے بھائی جناب عزیز خان سکر یٹری روی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر نے انتظامات کئے ۔انتظامی امور پر محمد ریاض احمد پدری سنبھالے۔استقبالیہ کاؤنٹر پر انجمن خادم الحجاج کے تمام ذمہ داران مد عبدالمقتدرتاج محمد غوث قریشی ، شفیق احد کلیم اختر محی الدین مؤظف ایکزیکٹو انجینئر الحاج محمد شریف مؤظف ڈی ٹی اؤ محمدعبدالواحد ( مبارک ) شاہ نذ یر احسن قادری سید آصف حسین شاہنواز نے حاجیوں کے استقبال کیا اور ان کی رہنمائی کی اور الحاج سید منصور احمد قادری انجینر معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور انہی کے اظہار تشکر پرتربیتی کیمپ اختتام عمل میں آیا ۔
0 تبصرے