اردوصحافیوں کے دوروزہ تربیتی پروگرام کا اختتام

    اردوصحافیوں کے دوروزہ تربیتی پروگرام کا اختتام 


حیدرآباد27 جون (ناز میڈیا اردو ) اردو صحافت کے دو سو سال کی تکمیل کی خوشی میں تشکیل تلنگانہ کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کی جانب سے اردو صحافیوں کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اردو مسکن ہال حیدرآباد میں شاندار آغاز ہوا ۔ آج پہلے ہی دن صحافیوں کی کثیر تعداد نے اس ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔ اس اجلاس کی صدارت میڈیا اکیڈمی کے چیئرمن الم نارائنا نے کی جبکہ مہمانان اعزازی کے طور پر رکن قانون ساز کونسل سید امین الحسن جعفری، رکن اسمبلی ممتاز احمد خاں، کارپوریٹرز مصطفیٰ علی مظفر، محمد غوث، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس کے صدر ماروتی ساغر، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسمعیل، میڈیا اکیڈمی سکریٹری وینکٹیشور راو ، اور دیگر شریک تھے۔ ان کے علاوہ ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین، جوائنٹ سکریٹری حبیب علی الجیلانی، آرگنائزینگ سکریٹری محمد امجد علی، ٹی یو ڈبلیو جے ایف حیدرآباد ڈسٹرکٹ کنوینر اور بی بی این چینل کے نیوز ایڈیٹر و اینکر ایم اے محسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس ورکشاپ میں میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین الم نارائن نے اردو زبان کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان صرف مسلمانوں کی زبان نہیں بلکہ یہ ہماری تہذیب کا حصہ ہے۔ دکنی اردو حیدرآباد کا فخر ہے۔ ریاست تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے اردو زباں کے تحفظ و بقا مین اردو صحافیوں کے رول کو غیر معمولی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافیوں کے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ریاست کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب اردو زباں کو سازش کے تحت ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ریاست تلنگانہ میں اردو زباں کی ترقی و ترویج کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ نیز تربیتی ورکشاپ میں ہوم منسٹر محمود علی نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب دئے۔ وہیں انہوں نے ایکریڈیٹیشن کارڈ، ٹول گیٹ پر صحافیوں کی گاڑیوں کو رعایت، و دیگر مراعات دینے پر غور کرنے کی بھی بات کہی میڈیا اکیڈیمی آف تلنگانہ نے سی این آئی سینٹرل نیوز آف انڈیا کے صحافی محمد قیصر کی گزشتہ دنوں ہوئی موت پر انہیں تعزیت پیش کی تو وہیں مرحوم محمد قیصر کی اہلیہ کو اکیڈمی اور تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی کامیاب نمائندی پر ایک لاکھ روپے کا چیک، ماہانہ تین ہزار روپے الاﺅنس اور اُن کے بچوں کو دسویں جماعت پاس ہونے تک ماہانہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ۔ اس موقع پر اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں تلنگانہ کے علاوہ ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر سے شرکت کرنے والے  محمد علیم الدین بندہ نوازی  نامہ نگار روزنامہ کے  بی این  ٹائمز گلبرگہ اور  ایلاف میڈیا سے محمد یعقوب عرف (بابا) منیجنگ ڈائریکٹر    بیدر محمد عبدالفہیم  نیوز اینکر کو ( توصیف  نامہ ) دیے گئے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے