قتل کیس میں ملزم گرفتار
بیدر 21 جون ( ناز میڈیا اردو ) مورخہ 6 جون 2022 کو نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن بیدر میں کیس درج کیا گیا تھا۔اس کیس کی تحقیقات کے دوران یہ اطلاع ملی کہ شخص لا پتہ ہوا ہے جس کے مطابق 16 جون 2022 کو نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن بیدر میں کیس درج کر کے ملزمین کا پتہ لگانے ڈی ایس پی مسٹر کے ایم ستیش کی نگرانی میں نیوٹاؤن پولیس انسپکٹر کپل دیو ، پی ایس آئی ناگیندر ، امبرایش وا گوڈے اور ملازمین کی ٹیم نے ایک خاتون کے بشمول ملز مین کو پکڑ کر پوچھ تاچھ کی تب ملز مین نے یہ قبول کیا کہ مہلوک شخص جبیر سنگھ ولد امرسنگھ متوطنی گردوارہ بیدر کاقتل کرنے کے مقصد سے بس اسٹائنڈ کے قریب سے اغواء کر کے قتل کیا ۔ ثبوت مٹانے کے مقصد سے نعش تلنگانہ ریاست میں جلادی ۔ملزمین کو عدالتی حراست میں دے دیا گیا ہے ۔ کیس درج ہونے کے 24 گھنٹہ میں ملزمین کا پتہ لگانے والے تمام پولیس عہد یداراور ملازمین کی کارکردگی کی سپرنٹنڈنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیکا کشور بابو نے ستائش کی ہے ۔
0 تبصرے