پورے مانسوں کے دورآن کسانوں کو کھاد کی کمی ہونے نہیں دی جائیگی : بھگونت کھوبا

پورے مانسوں کے دورآن کسانوں کو کھاد کی کمی ہونے نہیں دی جائیگی : بھگونت کھوبا


بیدر 21 جون۔ ( ناز میڈیا اردو )مرکزی وزیر براۓ کھاد قابل تجوید توانائی بھگونت کھوبا نے کہا کہ پورے مانسوں کے دورآن کسانوں کو کھاد کی کمی ہونے نہیں دی جائیگی ۔انہوں نے یہاں پریس کانفریس میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزرات براۓ کھا دریاست اور ضلع کوکھاد کی فراہمی کی ذمہ دار ہے ۔اگر بارش ہوتی ہے اور کھاد کی کمی محسوس ہوگی تب اندروں تین یوم کھاد کی فراہمی کو یقینی بنادیا جائیگا۔انہوں نے محکمہ زراعت کے عہدے داروں کو ہدایت کی کہ وہ کھاد فروخت کے مراکز کا دورہ کر میں۔اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کر میں اور جہاں کہیں بھی کوئی غیر قانونی بات معلوم ہو تو فوری طور پران کے علم میں لائیں ۔ اگر کسی بھی وجہ سے کسانوں کو کھاداور تم کی کمی کی شکایت ہوتو وہ متعلقہ عہدے داروں کے خلاف کاروائی کر یں گے اور پورے مانسون میں تخم ریزی کے دوران کسانوں کو کوئی پریشانی نہ ہوڈ پٹی کمشنر گوئندریڈی نے کہا کہ 19 جون تک ضلع میں 9646.5 میٹرک ٹن کھاد کااسٹاک ہے اوراب بھی کھاد موجود ہے ۔ متعلقہ محکمہ جات کے عہد یداروں کو طلب کر کے ان سے معلومات لی جارہی ہیں تاکہ کسی بھی تعلقہ میں کھاداور تم کی کمی نہ ہو ۔ مرکزی وزیر کی ہدایت پر عہدے دار پرائمری اورزری اسوسی ایشن اور خانگی ڈیلروں کی دوکانوں پر جا کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ مذکوہ مسئلہ پر تعلقہ سطح پر ٹاسک فورس کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔اورمحکمہ زراعت کے عہدے داروں نے وزیر کو واقف کروایا کہ تمام تعلقہ جات کو کھاد کی فراہمی کے انتظامات کر دے گئے ہیں ۔ ریاست میں کھاد کی جملہ ضرورت 12 لاکھ 56 ہزار ٹن ہے اور کھاد 15 لاکھ 76 ہزار ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ظاہرہ نسیم، محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر ترامنی جی ایچ اور دیگر موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے