بیدر میں عرس حضرت مولاناعبدالصمد المعروف شاہ راجوقتال رحمتہ اللہ
بیدر 16جون ( ناز میڈیا اردو )حضرت مولاناعبدالصمد المعروف شاہ راجوقتال رحمتہ اللہ علیہ بمقام مرزاپور ( تاج ) اسٹور روڈ ضلع بیدر کا سہ روزہ 584 واں سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا ۔ تفصیلات کے بموجب حسب عملد رآمد قدیم 16 جون بروز جمعرات بعد نماز عشاء جلوس صندل قیام گاہ سجادہ نشین ومتولی درگاہ سے برآمد ہوکر درگاہ شریف پہنچے گا ۔ جہاں عقیدت مندان و مقررین جلوس صندل کا استقبال کریں گے ۔ محمد ساجد متولی ولد عبدالوہاب علماء مشائخین عظام ، عقیدت مندان مقررین و اہلیان مرزا پور ( تاج ) کی موجودگی میں صندل مالی کی انجام دینگے ۔ سلام و نیاز گلہائے عقیدت ، فاتحہ وتقسیم تبرکات ہونگے ۔اسی روز رات 12 بجے جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔17 جون بروز جمعہ بعد نماز فجر ختم القرآن مجید فاتحه تناول تبارک ہرخاص وعام کے لیے رہیگا ۔اسی روز بعد نماز مغرب جشن چراغاں محفل قل محفل سماء کا اہتمام کیا گیا ہے 18 جون بروز ہفتہ بعد نماز فجرختم القرآن مجید فاتحہ تقسیم تبرکات ہونگے ۔ صدر محمد حاجی پاشاہ گرام پنچایت ممبر ، عبدالجلیل ، عبدالغفور ، عبدالمجید ، عبدالعزیز ، عبدالمعز ، عبدالرؤف ، عبدالخالد ، محمد چاند پاشاہ ، محمد فضل خان ، محمد اقبال خان ، محمد شمس الزماں خان و برادران ، مجد عتیق ، عبدالعقیل ، محمد سمیع محمد اسلم ، عبدالمنان محمد مختار ، عبدالجمیل ، محمد انور کی سر پرتی میں تمام عرس کے مراسم انجام دیے جائیں گے منتظمین عرس وہ انتظامی نے بلا لحاظ مذہب و ملت عقیدت مندان سے عرس شریف میں شرکت کی گذارش کی ہے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے