اوراد کمل نگر تعلقہ کے 30 گاؤں کا وزیر پربھوں چوہان دورہ کیا

اوراد کمل نگر تعلقہ کے 30 گاؤں کا وزیر پربھوں چوہان دورہ کیا


بیدر 16 جولائی ( ناز میڈیا اردو ) مویشی پالن کے وزیر پربھوں چوہان نے 15 جولائی کو اورا ( بی ) اور کمل نگر تعلقہ کے تقریبا 30 گاؤں کا دورہ کیا اور فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے مختلف گاؤں میں بارش سے تباہ شدہ مکانات کا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے مختلف دیہات کے 50 مستحقین میں معاوضہ بھی تقسیم کیا ۔


 اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ بیدر ضلع میں اوراد اور کمل نگر تعلقہ میں کافی بارش ہوئی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق 120 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے ، اور بارش سے تباہ ہونے والے تمام مکانات کا معائنہ کر کے فوری طور پر اطلاع دی جاۓ ۔ انہوں نے تحصیلداروں سمیت محکمہ ریونیو کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام متاثرین کو حکومت کی جانب سے معاوضہ کی ادائیگی کویقینی بنانے کے لیے اپنا فرض ادا کر میں محکمہ ریونیو کے حکام کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے نیا مکان بنانے کے لیے ضروری معاوضہ جاری کیا جاۓ گا ۔ حکومت متاثرین کے ساتھ ہے ، میں آپ کے ساتھ ہوں ۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے متاثرین کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں مجھ سے براہ راست رابطہ کر میں ۔ محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائر یکٹر تر امنی جی ایچ ، اورا د ( بی ) کے تحصیلدار ارون نمارکر فی بمل نگر تحصیلدار رمیش پیڑے ، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائر یکٹر کینگے گوڑا ، اورا دتعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹیوآ فیسر پیر ندرسنگھ کمل نگر کے ای اوسیدفضل محمود ، اسٹنٹ ڈائرکٹر زراعت ایم ڈی انصاری محکمہ باغبانی اور دیگر افسران ، قائدین اور عوام الناس موجود تھے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے