تلنگانہ کے محکمہ پولیس میں ایس آئی اور کانسٹیبل کی ملازمتوںکے لئے منعقد ہونے والے پلیمنری امتحانات کی تاریخ کا اعلان
حیدرآباد_ 4جولائی ( ناز میڈیا اردو ) تلنگانہ پولیس ریکرونمنٹ بورڈ نے ایس آئی اور کانسٹیبل کے پلیمنری امتحانات کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (TSLPRB) نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ 7 اگست کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایس آئی کے پلیمنری امتحان منعقد کرے گا۔ کانسٹیبل کا امتحان 21 اگست کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کہ تلنگانہ حکومت نے 80,039 سرکاری ملازمتوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (TSLPRB) نے بھی 17,291 ملازمتوں کو بھرنے کے لیے 28 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ جس میں ایس آئی کی 554، کانسٹیبلس کی 15644، اور پروہیبشن اینڈ ایکسائز کانسٹیبل کی 614 ملازمتیں بھی پر کی جائیں گی۔
بورڈ نے کہا کہ امتحانات میں شرکت کرنے والے ایس آئی امیدوار اس ماہ کی 30 تاریخ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور کانسٹیبل امیدواروں کے ہال ٹکٹ 10 اگست سے ویب سائٹ www.tsprb.in سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ 2.45 لاکھ امیدواروں نے SI کے عہدوں کے لیے اور 6.50 لاکھ امیدواروں نے کانسٹیبل کے عہدوں کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ ایس آئی کے امتحانی مراکز حیدرآباد سمیت 20 شہروں میں اور کانسٹیبل کی ملازمتوں کے لیے حیدرآباد سمیت 40 شہروں میں قائم کیے جائیں گے۔
0 تبصرے